مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:75 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 744، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 120 پر ہے۔

مَّا ٱلۡمَسِيحُ ٱبۡنُ مَرۡيَمَ إِلَّا رَسُولٞ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِ ٱلرُّسُلُ وَأُمُّهُۥ صِدِّيقَةٞۖ كَانَا يَأۡكُلَانِ ٱلطَّعَامَۗ ٱنظُرۡ كَيۡفَ نُبَيِّنُ لَهُمُ ٱلۡأٓيَٰتِ ثُمَّ ٱنظُرۡ أَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ

مسیح ابن مریم سوا پیغمبر ہونے کے اور کچھ بھی نہیں، اس سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہوچکے ہیں ان کی والده ایک راست باز عورت تھیں1 دونوں ماں بیٹے کھانا کھایا کرتے تھے2، آپ دیکھیے کہ کس طرح ہم ان کے سامنے دلیلیں رکھتے ہیں پھر غور کیجیئے کہ کس طرح وه پھرے جاتے ہیں۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ”صِدِّيقَةٌ“ کے معنی مومنہ اور ولیہ کے ہیں یعنی وہ بھی حضرت مسیح (عليه السلام) پر ایمان لانے والوں اور ان کی تصدیق کرنے والوں میں سے تھیں۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ ”نَبِيَّةٌ“ (پیغمبر) نہیں تھیں۔ جیسا کہ بعض لوگوں کو وہم ہوا ہے اور انہوں نے حضرت مریم علیہا السلام سمیت، حضرت سارہ (ام اسحاق عليه السلام) اور حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی والدہ کونَبِيَّةٌ قرار دیا ہے۔ استدلال اس بات سے کیا ہے کہ اول الذکر دونوں سے فرشتوں نے آکر گفتگو کی اور حضرت ام موسیٰ کو خود اللہ تعالیٰ نے وحی کی۔ یہ گفتگو اور وحی نبوت کی دلیل ہے۔ لیکن جمہور علماء کے نزدیک یہ دلیل ایسی نہیں جو قرآن کی نص صریح کا مقابلہ کر سکے۔ قرآن نے صراحت کی ہے کہ ہم نے جتنے رسول بھی بھیجے، وہ مرد تھے۔ (سورۂ یوسف: 109)
  2. 2 یہ حضرت مسیح (عليه السلام) اور حضرت مریم علیہا السلام دونوں کی الوہیت (الٰہ ہونے) کی نفی اور بشریت کی دلیل ہے۔ کیونکہ کھانا پینا، یہ انسانی حوائج وضروریات میں سے ہے۔ جو الٰہ ہو، وہ تو ان چیزوں سے ماورا بلکہ وراء الوراء ہوتا ہے۔

5:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:75 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:75

Al-Mukhtasar

75- مسیح عیسیٰ ابن مریم بھی اللہ کے رسولوں میں سے ایک رسول ہی ہیں۔ ان پر بھی دوسرے انبیاء کی طرح موت آئے گی۔ ان کی والدہ مریم[سچائی کا پیکر اور تصدیق کرنے والی تھیں۔ وہ دونوں (ماں، بیٹا) کھانے کی ضرورت کے پیشِ نظر کھانا کھاتے تھے۔ جنھیں کھانا کھانے کی ضرورت و حاجت ہو، وہ معبود کیسے ہوسکتے ہیں؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ دیکھیں اور غور کریں کہ ہم وحدانیت کے دلائل کیسے کھول کر ان کے سامنے بیان کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ جن کی طرف الوہیت کی نسبت کر کے وہ غلو کا شکار ہیں، اس کی تردید ہم کس طرح کرتے ہیں اور وہ اس وضاحت کے باوجود ان دلائل کو کیسے بدل دیتے ہیں؟ آپ پھر غور کریں کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت کرنے والے ان روشن دلائل کے ہوتے ہوئے وہ حق سے کیسے بہکائے جاتے ہیں؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
120
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
120
نسخ مصحف (612 صفحات)
121
آیت 5:75 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:75 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:75 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 120 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 120 · نسخ مصحف (612 صفحات): 121.

آیت 5:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 5:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:75: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 744 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:75 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play