سورۃ المائدہ 5:97 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 97 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 766، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 124 پر ہے۔
۞ جَعَلَ ٱللَّهُ ٱلۡكَعۡبَةَ ٱلۡبَيۡتَ ٱلۡحَرَامَ قِيَٰمٗا لِّلنَّاسِ وَٱلشَّهۡرَ ٱلۡحَرَامَ وَٱلۡهَدۡيَ وَٱلۡقَلَٰٓئِدَۚ ذَٰلِكَ لِتَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَأَنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٌ
اللہ نے کعبہ کو جو ادب کا مکان ہے لوگوں کے قائم رہنے کا سبب قرار دے دیا اور عزت والے مہینہ کو بھی اور حرم میں قربانی ہونے والے جانور کو بھی اور ان جانوروں کو بھی جن کے گلے میں پٹے ہوں1 یہ اس لئے تاکہ تم اس بات کا یقین کر لو کہ بےشک اللہ تمام آسمانوں اور زمین کے اندر کی چیزوں کا علم رکھتا ہے اور بےشک اللہ سب چیزوں کو خوب جانتا ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 کعبہ کو البیت الحرام اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس کی حدود میں شکار کرنا، درخت کاٹنا وغیرہ حرام ہیں۔ اسی طرح اس میں اگر باپ کے قاتل سے بھی سامنا ہو جاتا تو اس سے تعرض نہیں کیا جاتا تھا۔ اسے”قِيَامًا لِلنَّاسِ“ (لوگوں کے قیام اور گزران کا باعث) قرار دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے ذریعے سے اہل مکہ کا نظم وانصرام بھی صحیح ہے اور ان کے معاشی ضروریات کی فراہمی کا ذریعہ بھی ہے۔ اسی طرح حرمت والے مہینے (رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم) اور حرم میں جانے والے جانور (ھدی اور قلائد) بھی قِيَامًا لِلنَّاسِ ہیں کہ تمام چیزوں سے بھی اہل مکہ کو مذکورہ فوائد حاصل ہوتے تھے۔
5:97 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:97
Al-Mukhtasar
97- اللہ تعالیٰ نے حرمت والے گھر کعبۃ اللہ کو لوگوں کی گزران کا ذریعہ بنایا۔ اس سے ان کی دینی مصلحتیں نماز، حج اور عمرہ وابستہ ہیں اور دنیاوی مصلحتیں بھی جیسے حرم میں امن و امان اور ہر طرح کے پھلوں کا جمع ہونا وغیرہ۔ اور اللہ نے حرمت والے مہینے (ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم، رجب) ان کے لیے قیامِ امن کا ذریعہ بنائے۔ ان میں وہ دوسروں کی لڑائی سے امن میں رہتے ہیں۔ اسی طرح ہدی اور ان کے گلے کے ہاروں کو بھی جو اس پر دلالت کرتے ہیں کہ یہ قربانی کے جانور حرم کی طرف لے جائے جارہے ہیں، لوگوں کے لیے امن کا ذریعہ بنایا کہ کوئی انھیں تکلیف نہیں دیتا۔ یہ ایک طرح سے اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا تاکہ تم جان لو کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ بلاشبہ اس سلسلے میں اس کے احکام تمھیں فائدہ پہنچانے اور قبل از وقت نقصان سے بچانے کے لیے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ان چیزوں کا خوب علم ہے جو اس کے بندوں کے لیے بہتر ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 124
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 124
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 125
آیت 5:97 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:97 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 5:97 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 124 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 124 · نسخ مصحف (612 صفحات): 125.
آیت 5:97 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 5:97 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:97: حروف کی تعداد 115، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:97 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:97 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 766 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:97 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:97 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔