مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:96 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 96 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 765، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 124 پر ہے۔

أُحِلَّ لَكُمۡ صَيۡدُ ٱلۡبَحۡرِ وَطَعَامُهُۥ مَتَٰعٗا لَّكُمۡ وَلِلسَّيَّارَةِۖ وَحُرِّمَ عَلَيۡكُمۡ صَيۡدُ ٱلۡبَرِّ مَا دُمۡتُمۡ حُرُمٗاۗ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ ٱلَّذِيٓ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ

تمہارے لئے دریا کا شکار پکڑنا اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے1 ۔ تمہارے فائده کے واسطے اور مسافروں کے واسطے اور خشکی کا شکار پکڑنا تمہارے لئے حرام کیا گیا ہے جب تک تم حالت احرام میں رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو جس کے پاس جمع کئے جاؤ گے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ”صَيْدٌ“ سے مراد زندہ جانور اورطَعَامُهُ سے مراد وہ مردہ (مچھلی وغیرہ) ہے جسے سمندر یا دریا باہر پھینک دے یا پانی کے اوپر آجائے۔ جس طرح کہ حدیث میں بھی وضاحت ہے کہ سمندر کا مردار حلال ہے۔ (تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو۔ تفسیر ابن کثیر اور نیل الاوطار وغیرہ )

5:96 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:96 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:96

Al-Mukhtasar

96- اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے پانی کے جانوروں کا شکار حلال قرار دیا ہے۔ اسی طرح سمندر جس جانور کو تمھارے لیے باہر پھینک دے، زندہ ہو یا مردہ، وہ بھی حلال ہے۔ یہ تمھارے مقیم اور مسافر کے فائدے کے لیے ہے تاکہ وہ اسے زادِ راہ کے طور پر استعمال کرے اور تمھارے لیے خشکی کے شکار اس وقت تک حرام ہیں جب تک تم حج یا عمر ے کے احرام میں ہو۔ اللہ کے احکام مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس سے ڈرو۔ اللہ ہی وہ ذات ہے جس اکیلے کی طرف تم قیامت کے دن لوٹائے جاؤ گے اور وہ تمھیں تمھارے اعمال کی جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
124
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
124
نسخ مصحف (612 صفحات)
125
آیت 5:96 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:96 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 5:96 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 124 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 124 · نسخ مصحف (612 صفحات): 125.

آیت 5:96 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 5:96 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:96: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:96 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:96 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 765 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:96 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:96 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play