سورۃ المجادلہ 58:11 المجادلة
یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5115، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 543 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَكُمۡ تَفَسَّحُواْ فِي ٱلۡمَجَٰلِسِ فَٱفۡسَحُواْ يَفۡسَحِ ٱللَّهُ لَكُمۡۖ وَإِذَا قِيلَ ٱنشُزُواْ فَٱنشُزُواْ يَرۡفَعِ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمۡ وَٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ دَرَجَٰتٖۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٞ
اے مسلمانو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں ذرا کشادگی پیدا کرو تو تم جگہ کشاده کر دو1 اللہ تمہیں کشادگی دے گا2، اور جب کہا جائے کہ اٹھ کھڑے ہو جاؤ3 تو تم اٹھ کھڑے ہو جاؤ اللہ تعالیٰ تم میں سے ان لوگوں کے جو ایمان ﻻئے ہیں اور جو علم دیئے گئے ہیں درجے بلند کر دے گا4، اور اللہ تعالیٰ (ہر اس کام سے) جو تم کر رہے ہو (خوب) خبردار ہے.
مترجم کے حواشی (4)
- 1 اس میں مسلمانوں کو مجلس کے آداب بتلائے جارہے ہیں۔ مجلس کا لفظ عام ہے، جو ہر اس مجلس کو شامل ہے، جس میں مسلمان خیر اور اجر کے حصول کے لیے جمع ہوں، وعظ ونصیحت کی مجلس ہو یا جمعہ کی مجلس ہو۔ (تفسیر القرطبی) (کھل کر بیٹھو) کا مطلب ہے کہ مجلس کا دائرہ وسیع رکھو تاکہ بعد میں آنے والوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ رہے۔ دائرہ تنگ مت رکھو کہ بعد میں آنے والے کو کھڑا رہنا پڑے یا کسی بیٹھے ہوئے کو اٹھاکر اس کی جگہ وہ بیٹھے کہ یہ دونوں باتیں ناشائستہ ہیں۔ چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی فرمایا ”کوئی شخص، کسی دوسرے شخص کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود نہ بیٹھے، اس لیے مجلس کے دائرے کو فراخ اور وسیع کر لو“۔ (صحيح بخاري، كتاب الجمعة ، باب لا يقيم الرجل أخاه يوم الجمعة ويقعد في مكانه ، وصحيح مسلم ، كتاب السلام ، باب تحريم إقامة الإنسان من موضعه المباح الذي سبق إليه)۔
- 2 یعنی اس کے صلے میں اللہ تعالیٰ تمہیں جنت میں وسعت وفراخی عطا فرمائے گا یا جہاں بھی تم وسعت وفراخی کے طالب ہوگے ، مثلاً مکان میں، رزق میں، قبر میں۔ ہر جگہ تمہیں فراخی عطا فرمائے گا۔
- 3 یعنی جہاد کے لیے، نماز کے لیے یا کسی بھی عمل خیر کے لیے۔ یا مطلب ہے کہ جب مجلس سے اٹھ کر جانے کو کہا جائے، تو فوراً چلے جاؤ۔ مسلمانوں کو یہ حکم اس لیے دیا گیا کہ صحابہ کرام (رضي الله عنهم) نبی (صلى الله عليه وسلم) کی مجلس سے اٹھ کر جانا پسند نہیں کرتے تھے لیکن اس طرح بعض دفعہ ان لوگوں کو تکلیف ہوتی تھی جو نبی (صلى الله عليه وسلم) سے خلوت میں کوئی گفتگو کرنا چاہتے تھے۔
- 4 یعنی اہل ایمان کے درجے، غیر اہل ایمان پر اور اہل علم کے درجے اہل ایمان پر بلند فرمائے گا۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ ایمان کے ساتھ علوم دین سے واقفیت مزید رفع درجات کا باعث ہے۔
58:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 58:11
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے گفتگو کے آداب ذکر کیے تو ساتھ ہی مجالس کے آداب کا تذکرہ بھی فرما دیا، چنانچہ فرمایا:
11- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں ذرا کھل کر بیٹھو تو ان میں کشادہ ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ تمھیں دنیا و آخرت میں کشادگی دے گا اور جب تم سے کہا جائے کہ بعض مجالس سے اٹھ کھڑے ہو جاؤ تاکہ وہاں شرف و فضل والے افراد بیٹھیں تو وہاں سے اٹھ جایا کرو۔ اللہ پاک ان لوگوں کو، جو تم میں سے ایمان لائے ہیں اور جن کو علم دیا گیا ہے، عظیم الشان اور اونچے درجے عطا کرے گا۔ جو تم عمل کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔ تمھارے اعمال میں سے کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان کی جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 543
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 543
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 544
آیت 58:11 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.
آیت 58:11 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 58:11 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 543 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 543 · نسخ مصحف (612 صفحات): 544.
آیت 58:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 58:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 58:11: حروف کی تعداد 138، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 58:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 58:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,115 ہے۔
سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔
سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔
کیا آیت 58:11 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 58:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔