سورۃ المجادلہ 58:18 المجادلة
یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5122، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 544 پر ہے۔
يَوۡمَ يَبۡعَثُهُمُ ٱللَّهُ جَمِيعٗا فَيَحۡلِفُونَ لَهُۥ كَمَا يَحۡلِفُونَ لَكُمۡ وَيَحۡسَبُونَ أَنَّهُمۡ عَلَىٰ شَيۡءٍۚ أَلَآ إِنَّهُمۡ هُمُ ٱلۡكَٰذِبُونَ
جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھا کھڑا کرے گا تو یہ جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں (اللہ تعالیٰ) کے سامنے بھی قسمیں کھانے لگیں گے1 اور سمجھیں گے کہ وه بھی کسی (دلیل) پر ہیں2، یقین مانو کہ بیشک وہی جھوٹے ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ان کی بدبختی اور سنگ دلی کی انتہا ہے کہ قیامت والے دن، جہاں کوئی چیز مخفی نہیں رہے گی، وہاں بھی اللہ کے سامنے جھوٹی قسمیں کھانے کی شوخ چشمانہ جسارت کریں گے۔
- 2 یعنی جس طرح دنیا میں وہ وقتی طور پر جھوٹی قسمیں کھا کر کچھ فائدے اٹھا لیتے تھے، وہاں بھی سمجھیں گے کہ یہ جھوٹی قسمیں ان کے لیے مفید رہیں گی۔
58:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 58:18
Al-Mukhtasar
18- جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھائے گا۔ ان میں سے کسی کو بھی جزا دینے کے لیے اٹھائے بغیر نہیں چھوڑے گا، تو وہ اللہ کے سامنے قسمیں کھائیں گے کہ وہ کفر اور نفاق پر نہیں تھے، وہ تو پکے مومن تھے جو اللہ کی رضا کے کام کرتے تھے۔ اے مومنو! وہ اللہ کے سامنے آخرت میں اسی طرح قسمیں کھائیں گے جس طرح دنیا میں تمھارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں اور وہ یہ سمجھیں گے کہ وہ اللہ کے سامنے جو قسمیں کھا رہے ہیں، اس وجہ سے وہ کسی ایسی چیز پر ہیں جو ان کے لیے نفع بخش ہو سکتی ہے یا ان سے کوئی نقصان دور کر سکتی ہے۔ یقین مانو کہ وہ دنیا میں جو قسمیں کھاتے تھے، ان میں سراسر جھوٹے تھے اور آخرت میں بھی جھوٹی قسمیں کھائیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 544
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 544
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 545
آیت 58:18 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.
آیت 58:18 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 58:18 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 544 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 544 · نسخ مصحف (612 صفحات): 545.
آیت 58:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 58:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 58:18: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 58:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 58:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,122 ہے۔
سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔
سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔
کیا آیت 58:18 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 58:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔