سورۃ المجادلہ 58:7 المجادلة
یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5111، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 543 پر ہے۔
أَلَمۡ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۖ مَا يَكُونُ مِن نَّجۡوَىٰ ثَلَٰثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمۡ وَلَا خَمۡسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمۡ وَلَآ أَدۡنَىٰ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكۡثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمۡ أَيۡنَ مَا كَانُواْۖ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُواْ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٌ
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمانوں کی اور زمین کی ہر چیز سے واقف ہے۔ تین آدمیوں کی سرگوشی نہیں ہوتی مگر اللہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ پانچ کی مگر ان کا چھٹا وه ہوتا ہے اور نہ اس سے کم کی اور نہ زیاده کی مگر وه ساتھ ہی ہوتا ہے1 جہاں بھی وه ہوں2، پھر قیامت کے دن انہیں ان کے اعمال سے آگاه کرے گا3 بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز سے واقف ہے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی مذکورہ تعداد کا خصوصی طور پر ذکر اس لیے نہیں ہے کہ وہ اس سے کم یا اس سے زیادہ تعداد کے درمیان ہونے والی گفتگو سے بےخبر رہتا ہے بلکہ یہ تعداد بطور مثال ہے، مقصد یہ بتلانا ہے کہ تعداد تھوڑی ہو یا زیادہ۔ وہ ہر ایک کےساتھ ہے اور ہر ظاہر اور پوشیدہ بات کو جانتا ہے۔
- 2 خلوت میں ہوں یا جلوت میں، شہروں میں ہوں یا جنگل صحراؤں میں، آبادیوں میں ہوں یا بےآباد پہاڑوں بیابانوں اور غاروں میں، جہاں بھی وہ ہوں، اس سے چھپے نہیں رہ سکتے۔
- 3 یعنی اس کے مطابق ہر ایک کو جزا دے گا۔ نیک کو اس کی نیکیوں کی جزا اور بد کو اس کی بدیوں کی سزا۔
58:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 58:7
Al-Mukhtasar
7- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ نے نہیں دیکھاکہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور وہ زمین میں موجود ہر چیز کو بھی جانتا ہے۔ ان دونوں میں موجود کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ تین آدمیوں کی خفیہ گفتگو ہوتوان میں چوتھا اپنے علم کے اعتبار سے اللہ پاک ہوتا ہے اور پانچ آدمی آپس میں سرگوشی کرتے ہیں تو ان میں چھٹا اپنے علم کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ ہوتا ہے اور وہ اس سے تھوڑی تعداد میں ہوں یا زیادہ ہوں، نیز جہاں بھی ہوں اللہ تعالیٰ اپنے علم کے اعتبار سے ان کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس سے ان کی کوئی گفتگو چھپی نہیں رہتی، پھر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ انھیں ان کے عملوں کی خبر دے گا، بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، اس سے کوئی چیز چھپی نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 47
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 543
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 543
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 544
آیت 58:7 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.
آیت 58:7 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 58:7 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 543 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 543 · نسخ مصحف (612 صفحات): 544.
آیت 58:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 47.
آیت 58:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 58:7: حروف کی تعداد 159، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 58:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 58:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,111 ہے۔
سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔
سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔
کیا آیت 58:7 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 58:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔