مواد پر جائیں

سورۃ المجادلہ 58:9 المجادلة

یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5113، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 543 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا تَنَٰجَيۡتُمۡ فَلَا تَتَنَٰجَوۡاْ بِٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِ وَمَعۡصِيَتِ ٱلرَّسُولِ وَتَنَٰجَوۡاْ بِٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ ٱلَّذِيٓ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ

اے ایمان والو! تم جب سرگوشی کرو تو یہ سرگوشیاں گناه اور ﻇلم (زیادتی) اور نافرمانیٴ پیغمبر کی نہ ہوں1 ، بلکہ نیکی اور پرہیزگاری کی باتوں پر سرگوشی کرو2 اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم سب جمع کیے جاؤ گے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جس طرح یہود اور منافقین کا شیوہ ہے۔ یہ گویا اہل ایمان کو تربیت اور کردار سازی کے لیے کہا جارہا ہے۔ کہ اگر تم اپنے دعوائے ایمان میں سچے ہو تو تمہاری سرگوشیاں یہود اور اہل نفاق کی طرح اثم وعدوان پر نہیں ہونی چاہیں۔
  2. 2 یعنی جس میں خیر ہی خیر ہو اور جو اللہ اور اس کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کی اطاعت پر مبنی ہو۔ کیونکہ یہی نیکی اور تقویٰ ہے۔

58:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المجادلہ
0/22
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المجادلہ 58:9 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 58:9

Al-Mukhtasar

10- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کے مطابق عمل کرنے والو! تم ایسی سرگوشی نہ کرو جس میں گناہ، کسی سے زیادتی یا رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی نافرمانی ہو، تاکہ تم یہودیوں کی طرح نہ ہو جاؤ بلکہ تم اللہ کی اطاعت اور اس کی نافرمانیوں سے باز رہنے کی باتوں پر سرگوشی کرو اور اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچ کراس سے ڈرو کیونکہ وہی ہے جس کی طرف قیامت کے دن تمھیں حساب کتاب اور جزا سزا کے لیے اکٹھا کیا جائے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
543
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
543
نسخ مصحف (612 صفحات)
544
آیت 58:9 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.

آیت 58:9 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 58:9 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 543 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 543 · نسخ مصحف (612 صفحات): 544.

آیت 58:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 58:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 58:9: حروف کی تعداد 101، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 58:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 58:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,113 ہے۔

سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔

سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔

کیا آیت 58:9 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 58:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play