سورۃ المجادلہ 58:10 المجادلة
یہ سورۃ المجادلہ کی 22 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5114، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 543 پر ہے۔
إِنَّمَا ٱلنَّجۡوَىٰ مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ لِيَحۡزُنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَلَيۡسَ بِضَآرِّهِمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ
(بری) سرگوشیاں، پس شیطانی کام ہے جس سے ایمان داروں کو رنج پہنچے1 ۔ گو اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر وه انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اور ایمان والوں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اثم وعدوان اور معصیت رسول (صلى الله عليه وسلم) پر مبنی سرگوشیاں یہ شیطانی کام ہیں، کیونکہ شیطان ہی ان پر آمادہ کرتا ہے، تاکہ وہ اس کے ذریعے سے مومنوں کو غم وحزن میں مبتلا کرے۔
- 2 لیکن یہ سرگوشیاں اور شیطانی حرکتیں، مومنوں کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتیں الایہ کہ اللہ کی مشیت ہو اس لیے تم اپنے دشمنوں کی ان اوچھی حرکتوں سے پریشان نہ ہوا کرو۔ بلکہ اللہ پر بھروسہ رکھو، اس لیے کہ تمام معاملات کا اختیار اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے، نہ کہ یہود اور منافقین، جو تمہیں تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں۔ سرگوشی کے سلسلے میں ہی مسلمانوں کو ایک اخلاقی ہدایت یہ دی گئی ہے کہ جب تم تین آدمی اکٹھے ہو، تو اپنے میں سے ایک کو چھوڑ کر دو آدمی آپس میں سرگوشی نہ کریں، کیونکہ یہ طریقہ اس ایک آدمی کو غم میں ڈال دے گا۔ (صحيح بخاري ، كتاب الاستئذان ، باب إذا كانوا أكثر من ثلاثة فلا بأس بالمسارة والمناجاة ، وصحيح مسلم كتاب السلام ، باب تحريم مناجاة الاثنين دون الثالث بغير رضاه) البتہ اس کی رضامندی اور اجازت سے ایسا کرنا جائز ہے۔ کیونکہ اس صورت میں دو آدمیوں کا سرگوشی کرنا، کسی کے لیے تشویش کا باعث نہیں ہوگا۔
58:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 58:10
Al-Mukhtasar
0 بلاشبہ جو سرگوشی گناہ، زیادتی اور رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی نافرمانی پر مشتمل ہو، وہ شیطان کی خوشنمائی اور اپنے دوستوں کو وسوسے ڈالنے کے باعث ہے تاکہ وہ ایمان والوں کو پریشان کرے کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے جبکہ شیطان اور اس کی خوشنمائی مومنوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت و ارادے کے ساتھ۔ مومنوں کو چاہیے کہ اپنے تمام معاملات میں اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسا کریں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 543
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 543
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 544
آیت 58:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المجادلہ (المجادلة). 114 میں سے سورت نمبر 58 · آیات کی تعداد: 22.
آیت 58:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 58:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 543 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 543 · نسخ مصحف (612 صفحات): 544.
آیت 58:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 58:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 58:10: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 58:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 58:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,114 ہے۔
سورۃ المجادلہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المجادلہ: آیات کی تعداد 22۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 58 پر ہے۔
سورۃ المجادلہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المجادلہ مدنی ہے۔
کیا آیت 58:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 58:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المجادلہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 22 آیات اور 472 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔