سورۃ المؤمنون 23:116
یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 116 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2789، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 349 پر ہے۔
فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡحَقُّۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡكَرِيمِ
اللہ تعالیٰ سچا بادشاه ہے وه بڑی بلندی واﻻ ہے1 ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی وہ اس سے بہت بلند کہ وہ تمہیں بغیر کسی مقصد کے یوں ہی ایک کھیل کے طور پر بےکار پیدا کرے۔ اور تم جو چاہو کرو، تم سے اس کی کوئی باز پرس ہی نہ ہو۔ بلکہ اس نے تمہیں ایک خاص مقصد کے تحت پیدا کیا ہے اور وہ ہے اس کی عبادت کرنا۔ اسی لئے آگے فرمایا وہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
- 2 عرش کی صفت کریم بیان فرمائی کہ وہاں سے رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔
23:116 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 23:116
Al-Mukhtasar
116- پس اللہ پاک ہے جو اپنی مخلوق کے حالات اپنی مرضی سے بدلنے والا بادشاہ ہے۔ وہ خود حق ہے۔ اس کا وعدہ بھی حق ہے، اس کی بات حق ہے، اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ وہ اس عرشِ کریم کا رب ہے جو تمام مخلوقات میں سب سے بڑا ہے اور جو کائنات کی سب سے بڑی مخلوق کا رب ہو، وہی تمام مخلوقات کا رب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 349
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 349
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 350
آیت 23:116 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.
آیت 23:116 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 23:116 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 349 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 349 · نسخ مصحف (612 صفحات): 350.
آیت 23:116 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 23:116 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 23:116: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 23:116 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 23:116 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,789 ہے۔
سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔
سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمنون مکی ہے۔
کیا آیت 23:116 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 23:116 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔