مواد پر جائیں

سورۃ المؤمنون 23:117

یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 117 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2790، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 349 پر ہے۔

وَمَن يَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرۡهَٰنَ لَهُۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦٓۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلۡكَٰفِرُونَ

جو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی کوئی دلیل اس کے پاس نہیں، پس اس کا حساب تو اس کے رب کے اوپر ہی ہے۔ بےشک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس سے معلوم ہوا کہ فلاح اور کامیابی آخرت میں عذاب الٰہی سے بچ جانا ہے، محض دنیا کی دولت اور آسائشوں کی فروانی، کامیابی نہیں، یہ دنیا میں کافروں کو بھی حاصل ہے، لیکن اللہ تعالٰی ان سے فلاح کی نفی فرما رہا ہے، جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ اصل فلاح آخرت سے فلاح ہے جو اہل ایمان کے حصے آئے گی، نہ کہ دنیاوی مال و اسباب کی کثرت، جو کہ بلا تفریق مومن اور کافر، سب کو ہی حاصل ہوتی ہے۔

23:117 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمنون
0/118
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمنون 23:117 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 23:117

Al-Mukhtasar

117- جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کے عبادت کا حقدار ہونے کی اس کے پاس کوئی دلیل نہ ہو (اور اللہ کے سوا ہر معبود کا یہی حال ہے) تو اس کے برے عمل کا بدلہ اس کے پروردگار کے ہاں ہے۔ وہی اسے اس پر عذاب دے کر بدلہ دے گا۔ بلاشبہ کافر اپنے مطلوب کے حصول اور عذاب سے نجات پانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
349
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
349
نسخ مصحف (612 صفحات)
350
آیت 23:117 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.

آیت 23:117 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 23:117 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 349 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 349 · نسخ مصحف (612 صفحات): 350.

آیت 23:117 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 23:117 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 23:117: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 23:117 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 23:117 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,790 ہے۔

سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔

سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمنون مکی ہے۔

کیا آیت 23:117 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 23:117 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play