مواد پر جائیں

سورۃ المؤمنون 23:41

یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2714، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 344 پر ہے۔

فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّيۡحَةُ بِٱلۡحَقِّ فَجَعَلۡنَٰهُمۡ غُثَآءٗۚ فَبُعۡدٗا لِّلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ

بالﺂخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیﺦ1 نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈاﻻ2، پس ﻇالموں کے لئے دوری ہو.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ چیخ کہتے ہیں کہ حضرت جبرائیل (عليه السلام) کی چیخ تھی، بعض کہتے ہیں کہ ویسے ہی سخت چیخ تھی، جس کے ساتھ باد صر صر بھی تھی۔ دونوں نے مل کر ان کو چشم زدن میں فنا کے گھاٹ اتار دیا۔
  2. 2 غُثْآءَ اس کوڑے کرکٹ کو کہتے ہیں جو سیلابی پانی کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں درختوں کے پتے، خشک تنے، تنکے اور اسی طرح کی چیزیں ہوتی ہیں۔ جب پانی کا زور ختم ہو جاتا ہے، تو خشک ہو کر بیکار پڑے ہوتے ہیں، یہی حال ان منکرین اور متکبرین کا ہوا۔

23:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمنون
0/118
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمنون 23:41 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 23:41

Al-Mukhtasar

41- بالآخر ان کے اپنی سرکشی کی و جہ سے عذاب کے مستحق ہونے کے باعث ایک سخت ہلاک کرنے والی چیخ نے انھیں پکڑ لیا اور ان کو تباہ و برباد کر کے کوڑے کرکٹ کی طرح بنا دیا۔ سوظالم لوگوں کے لیے تباہی ہے ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
8
مدینہ مصحف (604 صفحات)
344
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
344
نسخ مصحف (612 صفحات)
345
آیت 23:41 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.

آیت 23:41 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 23:41 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 344 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 344 · نسخ مصحف (612 صفحات): 345.

آیت 23:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 8.

آیت 23:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 23:41: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 23:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 23:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,714 ہے۔

سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔

سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمنون مکی ہے۔

کیا آیت 23:41 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 23:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play