سورۃ المؤمنون 23:44
یہ سورۃ المؤمنون کی 118 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2717، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 345 پر ہے۔
ثُمَّ أَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡرَاۖ كُلَّ مَا جَآءَ أُمَّةٗ رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُۖ فَأَتۡبَعۡنَا بَعۡضَهُم بَعۡضٗا وَجَعَلۡنَٰهُمۡ أَحَادِيثَۚ فَبُعۡدٗا لِّقَوۡمٖ لَّا يُؤۡمِنُونَ
پھر ہم نے لگاتار رسول1 بھیجے، جب جب اس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیا2 اور انہیں افسانہ3 بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 تَتْرَا کے معنی ہیں۔ یکے بعد دیگرے، متواتر لگا تار۔
- 2 ہلاکت اور بربادی میں۔ یعنی جس طرح یکے بعد دیگرے رسول آئے، اسی طرح رسالت کے جھٹلانے پر یہ قومیں یکے بعد دیگرے، عذاب سے دو چار ہو کر ہست و نیست ہوتی رہیں۔
- 3 جس طرح اَعَاجِیْبُ، اُعْجُوبَۃً کی جمع ہے (تعجب انگیز چیز یا بات) اسی طرح اَحَاحِیْثُ اُحْدُوْثَۃًکی جمع ہے بمعنی مشہور معروف مخلو قات کے واقعات اور قصص۔
23:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 23:44
Al-Mukhtasar
44- پھر ہم نے ایک دوسرے کے بعد پے در پے اپنے رسول بھیجے۔ ان امتوں میں سے جب بھی کسی امت کے پاس اس کی طرف بھیجا گیا رسول آیا، انھوں نے اسے جھٹلایا تو ہم نے انھیں ایک دوسرے کے بعد ہلاک کر دیا اور ان کا وجود اس طرح ختم کیا کہ وہ صرف لوگوں کے لیے افسانہ بن کر رہ گئے۔ سو ان لوگوں کے لیے ہلاکت ہے جو اپنے رسولوں کے، ان کے رب کی طرف سے لائے ہوئے پیغام پر ایمان نہیں لاتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 18
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 345
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 345
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 346
آیت 23:44 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمنون. 114 میں سے سورت نمبر 23 · آیات کی تعداد: 118.
آیت 23:44 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 18.
آیت 23:44 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 345 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 345 · نسخ مصحف (612 صفحات): 346.
آیت 23:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 23:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 23:44: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 23:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 23:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,717 ہے۔
سورۃ المؤمنون میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمنون: آیات کی تعداد 118۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 23 پر ہے۔
سورۃ المؤمنون مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمنون مکی ہے۔
کیا آیت 23:44 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 23:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمنون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 118 آیات اور 1,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔