مواد پر جائیں

سورۃ الممتحنہ 60:13 الممتحنة

یہ سورۃ الممتحنہ کی 13 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5163، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 551 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَوَلَّوۡاْ قَوۡمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمۡ قَدۡ يَئِسُواْ مِنَ ٱلۡأٓخِرَةِ كَمَا يَئِسَ ٱلۡكُفَّارُ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡقُبُورِ

اے مسلمانو! تم اس قوم سے دوستی نہ رکھو جن پر اللہ کا غضب نازل ہوچکا ہے1 جو آخرت سے اس طرح مایوس ہوچکے ہیں جیسے کہ مرده اہل قبر سے کافر ناامید ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس سے بعض نے یہود، بعض نے منافقین اور بعض نے تمام کافر مراد لیے ہیں۔ یہ آخری قول ہی زیادہ صحیح ہے، کیونکہ اس میں یہود ومنافقین بھی آجاتے ہیں، علاوہ ازیں سارے کفار ہی غضب الٰہی کے مستحق ہیں، اس لیے مطلب یہ ہوگا کہ کسی بھی کافر سے دوستانہ تعلق مت رکھو، جیسا کہ یہ مضمون قرآن میں کئی جگہ بیان کیا گیا ہے۔
  2. 2 آخرت سے مایوس ہونے کا مطلب، قیامت کے برپا ہونے سے انکار ہے۔ اصحاب القبور (قبروں میں مدفون لوگوں) سے مایوس ہونے کا مطلب بھی یہی ہے کہ وہ آخرت میں دوبارہ نہیں اٹھائے جائیں گے۔ ایک دوسرے معنی اس کے یہ کیے گئے ہیں کہ قبروں میں مدفون کافر، ہر قسم کی خیر سے مایوس ہوگئے۔ کیونکہ مرکر انہوں نے اپنے کفر کا انجام دیکھ لیا، اب وہ خیر کی کیا توقع کرسکتے ہیں؟ (ابن جریر طبری)۔

60:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الممتحنہ
0/13
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الممتحنہ 60:13 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 60:13

Al-Mukhtasar

جب سورت کی ابتدا اللہ کے دشمنوں كے ساتھ دوستی کے خطرات سے آگاہ کرنے سے ہوئی تو اس کے اختتام پر بھی بطور تاکید اسی بات سے ڈرایا گیا، چنانچہ باری تعالیٰ نے فرمایا:

13- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کے مطابق عمل کرنے والو! تم ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہوا اور جو آخرت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار کرنے کی وجہ سے اس سے مایوس ہیں جس طرح وہ اپنے مُردوں کے دوبارہ اپنی طرف لوٹ کر آنے سے مایوس ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
551
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
551
نسخ مصحف (612 صفحات)
552
آیت 60:13 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الممتحنہ (الممتحنة). 114 میں سے سورت نمبر 60 · آیات کی تعداد: 13.

آیت 60:13 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 60:13 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 551 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 551 · نسخ مصحف (612 صفحات): 552.

آیت 60:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 60:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 60:13: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 60:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 60:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,163 ہے۔

سورۃ الممتحنہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الممتحنہ: آیات کی تعداد 13۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 60 پر ہے۔

سورۃ الممتحنہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الممتحنہ مدنی ہے۔

کیا آیت 60:13 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 60:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الممتحنہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 13 آیات اور 348 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play