سورۃ الممتحنہ 60:12 الممتحنة
یہ سورۃ الممتحنہ کی 13 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5162، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 551 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ إِذَا جَآءَكَ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتُ يُبَايِعۡنَكَ عَلَىٰٓ أَن لَّا يُشۡرِكۡنَ بِٱللَّهِ شَيۡـٔٗا وَلَا يَسۡرِقۡنَ وَلَا يَزۡنِينَ وَلَا يَقۡتُلۡنَ أَوۡلَٰدَهُنَّ وَلَا يَأۡتِينَ بِبُهۡتَٰنٖ يَفۡتَرِينَهُۥ بَيۡنَ أَيۡدِيهِنَّ وَأَرۡجُلِهِنَّ وَلَا يَعۡصِينَكَ فِي مَعۡرُوفٖ فَبَايِعۡهُنَّ وَٱسۡتَغۡفِرۡ لَهُنَّ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
اے پیغمبر! جب مسلمان عورتیں آپ سے ان باتوں پر بیعت کرنے آئیں کہ وه اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی، چوری نہ کریں گی، زنا کاری نہ کریں گی، اپنی اوﻻد کو نہ مار ڈالیں گی اور کوئی ایسا بہتان نہ باندھیں گی جو خود اپنے ہاتھوں پیروں کے سامنے گھڑ لیں اور کسی نیک کام میں تیری بےحکمی نہ کریں گی تو آپ ان سے بیعت کر لیا کریں1 ، اور ان کے لیے اللہ سے مغفرت طلب کریں بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے اور معاف کرنے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ بیعت اس وقت لیتے جب عورتیں ہجرت کرکے آ تیں، جیسا کہ صحیح بخاری تفسیر سورۂ ممتحنہ میں ہے۔ علاوہ ازیں فتح مکہ والے دن بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) نے قریش کی عورتوں سے بیعت لی۔ بیعت لیتے وقت آپ (صلى الله عليه وسلم) صرف زبان سے عہد لیتے۔ کسی عورت کے ہاتھ کو آپ (صلى الله عليه وسلم) نہیں چھوتے تھے۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں (اللہ کی قسم بیعت میں نبی (صلى الله عليه وسلم) کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں چھوا۔ بیعت کرتے وقت آپ (صلى الله عليه وسلم) صرف یہ فرماتے ، کہ میں نے ان باتوں پر تجھ سے بیعت لے لی)۔ (صحيح البخاري، تفسير سورة الممتحنة) بیعت میں آپ (صلى الله عليه وسلم) یہ عہد بھی عورتوں سے لیتے تھے کہ وہ نوحہ نہیں کریں گی، گریبان چاک نہیں کریں گی، سر کے بال نہیں نوچیں گی اور جاہلیت کی طرح بین نہیں کریں گی۔ (صحيح بخاري وصحيح مسلم وغيرهما) اس بیعت میں نماز، روزہ، حج اور زکٰوۃ وغیرہ کا ذکر نہیں ہے، اس لیے کہ یہ ارکان دین اور شعائر اسلام ہونے کے اعتبار سے محتاج وضاحت نہیں۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے بطور خاص ان چیزوں کی بیعت لی جن کا عام ارتکاب عورتوں سے ہوتا تھا، تاکہ وہ ارکان دین کی پابندی کے ساتھ، ان چیزوں سے بھی اجتناب کریں۔ اس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ علما ودعاۃ اور واعظین حضرات اپنا زور خطابت ارکان دین کے بیان کرنے میں ہی صرف نہ کریں جو پہلے ہی واضح ہیں، بلکہ ان خرابیوں اور رسموں کی بھی پر زور انداز میں تردید کیا کریں جو معاشرے میں عام ہیں اور نماز روزے کے پابند حضرات بھی ان سے اجتناب نہیں کرتے۔
60:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 60:12
Al-Mukhtasar
12- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب مومن عورتیں آپ سے بیعت کرنے آئیں، جیسا کہ فتح مکہ کے موقع پر ہوا، کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گی بلکہ صرف اسی کی عبادت کریں گی، چوری نہیں کریں گی، بدکاری نہیں کریں گی اور نہ اہلِ جاہلیت کی روش پر چلتے ہوئے اپنی اولاد کو قتل کریں گی، بدکاری کے ذریعے سے ہونے والی اپنی اولاد اپنے خاوندوں سے نہیں ملائیں گی اور کسی نیک کام میں آپ کی حکم عدولی نہیں کریں گی جیسے آپ نے نوحہ کرنے، سر کے بال مونڈنے اور گریبان چاک کرنے سے منع کیا، تو ایسی عورتوں سے آپ بیعت لے لیا کریں۔ جب وہ آپ سے بیعت کر لیں تو اس کے بعد آپ اللہ تعالیٰ سے ان کے گناہوں کی بخشش کی دعا کریں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 38
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 551
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 551
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 552
آیت 60:12 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الممتحنہ (الممتحنة). 114 میں سے سورت نمبر 60 · آیات کی تعداد: 13.
آیت 60:12 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 60:12 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 551 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 551 · نسخ مصحف (612 صفحات): 552.
آیت 60:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 38.
آیت 60:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 60:12: حروف کی تعداد 169، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 60:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 60:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,162 ہے۔
سورۃ الممتحنہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الممتحنہ: آیات کی تعداد 13۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 60 پر ہے۔
سورۃ الممتحنہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الممتحنہ مدنی ہے۔
کیا آیت 60:12 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 60:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الممتحنہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 13 آیات اور 348 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔