سورۃ الممتحنہ 60:2 الممتحنة
یہ سورۃ الممتحنہ کی 13 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5152، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 549 پر ہے۔
إِن يَثۡقَفُوكُمۡ يَكُونُواْ لَكُمۡ أَعۡدَآءٗ وَيَبۡسُطُوٓاْ إِلَيۡكُمۡ أَيۡدِيَهُمۡ وَأَلۡسِنَتَهُم بِٱلسُّوٓءِ وَوَدُّواْ لَوۡ تَكۡفُرُونَ
اگر وه تم پر کہیں قابو پالیں تو وه تمہارے (کھلے) دشمن ہو جائیں اور برائی کے ساتھ تم پر دست درازی اور زبان درازی کرنے لگیں اور (دل سے) چاہنے لگیں کہ تم بھی کفر کرنے لگ جاؤ.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی تمہارے خلاف ان کے دلوں میں تو اس طرح بغض وعناد ہے اور تم ہو کہ ان کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہو؟
60:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 60:2
Al-Mukhtasar
2- اگر وہ تم پر غلبہ پالیں تو اس دشمنی کو ظاہر کر دیں جو انھوں نے تمھارے لیے اپنے دلوں میں چھپا رکھی ہے، وہ تمھیں تکلیف دینے اور مارنے کے لیے تم پر دست درازی کریں اور گالی گلوچ اور برا بھلا کہہ کر زبان درازی شروع کر دیں اور یہ خواہش کرنے لگیں کہ تم بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرو تاکہ تم انھی کی طرح ہو جاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 549
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 549
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 550
آیت 60:2 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الممتحنہ (الممتحنة). 114 میں سے سورت نمبر 60 · آیات کی تعداد: 13.
آیت 60:2 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 60:2 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 549 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 549 · نسخ مصحف (612 صفحات): 550.
آیت 60:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 60:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 60:2: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 60:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 60:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,152 ہے۔
سورۃ الممتحنہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الممتحنہ: آیات کی تعداد 13۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 60 پر ہے۔
سورۃ الممتحنہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الممتحنہ مدنی ہے۔
کیا آیت 60:2 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 60:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الممتحنہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 13 آیات اور 348 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔