سورۃ الممتحنہ 60:3 الممتحنة
یہ سورۃ الممتحنہ کی 13 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5153، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 549 پر ہے۔
لَن تَنفَعَكُمۡ أَرۡحَامُكُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُكُمۡۚ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يَفۡصِلُ بَيۡنَكُمۡۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ
تمہاری قرابتیں، رشتہداریاں، اور اوﻻد تمہیں قیامت کے دن کام نہ آئیں گی1 ، اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا2 اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جس اولاد کے لیے تم کفار کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہو، یہ تمہارے کچھ کام نہیں آئے گی، پھر اس کی وجہ سے تم کافروں سے دوستی کرکے کیوں اللہ کو ناراض کرتے ہو۔ قیامت والے دن جو چیز کام آئے گی وہ تو اللہ اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کی اطاعت ہے، اس کا اہتمام کرو۔
- 2 دوسرے معنی ہیں تمہارے درمیان جدائی ڈال دے گا یعنی اہل طاعت کو جنت میں اور اہل معصیت کو جہنم میں داخل کرے گا۔ بعض کہتے ہیں آپس میں جدائی کا مطلب ہے کہ ایک دوسرے سے بھاگیں گے۔ جیسے فرمایا يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (سورۂ عبس: 34) یعنی شدت ہول سے بھائی ، بھائی سے بھاگے گا۔
60:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 60:3
Al-Mukhtasar
3- اگر تم اپنے رشتے داروں اور اولاد کی خاطر کافروں سے دوستی کرو تو تمھارے رشتے دار اور اولاد تمھیں ہرگز نفع نہ دیں گے۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمھیں جدا جدا کر دے گا۔ تم میں سے جو جنت کے حق دار ہوں گے، انھیں جنت میں داخل کرے گا اور جو جہنمی ہوں گے، انھیں آگ میں داخل کرے گا۔ پھر تم ایک دوسرے کو نفع نہیں پہنچا سکو گے۔ جو عمل تم کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔ تمھارا کوئی عمل اس پاک ذات سے چھپا ہوا نہیں اور وہ ضرور تمھیں اس کی جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 549
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 549
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 550
آیت 60:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الممتحنہ (الممتحنة). 114 میں سے سورت نمبر 60 · آیات کی تعداد: 13.
آیت 60:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 60:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 549 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 549 · نسخ مصحف (612 صفحات): 550.
آیت 60:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 60:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 60:3: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 60:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 60:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,153 ہے۔
سورۃ الممتحنہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الممتحنہ: آیات کی تعداد 13۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 60 پر ہے۔
سورۃ الممتحنہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الممتحنہ مدنی ہے۔
کیا آیت 60:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 60:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الممتحنہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 13 آیات اور 348 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔