مواد پر جائیں

سورۃ الممتحنہ 60:9 الممتحنة

یہ سورۃ الممتحنہ کی 13 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5159، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 550 پر ہے۔

إِنَّمَا يَنۡهَىٰكُمُ ٱللَّهُ عَنِ ٱلَّذِينَ قَٰتَلُوكُمۡ فِي ٱلدِّينِ وَأَخۡرَجُوكُم مِّن دِيَٰرِكُمۡ وَظَٰهَرُواْ عَلَىٰٓ إِخۡرَاجِكُمۡ أَن تَوَلَّوۡهُمۡۚ وَمَن يَتَوَلَّهُمۡ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ

اللہ تعالیٰ تمہیں صرف ان لوگوں کی محبت سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائیاں لڑیں اور تمہیں شہر سے نکال دیئے اور شہر سے نکالنے والوں کی مدد کی جو لوگ ایسے کفار سے محبت کریں1 وه (قطعاً) ﻇالم ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ارشاد الٰہی اور امر ربانی سے اعراض کرتے ہوئے۔
  2. 2 کیوں کہ انہوں نے ایسے لوگوں سے محبت کی ہے جو محبت کے اہل نہیں تھے، اور یوں انہوں نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا کہ انہیں اللہ کے عذاب کے لیے پیش کر دیا۔ دوسرے مقام پر فرمایا۔ «لا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ» (المائدة: 51)۔

60:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الممتحنہ
0/13
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الممتحنہ 60:9 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 60:9

Al-Mukhtasar

9- اللہ تعالیٰ تمھیں صرف ان لوگوں کے ساتھ دوستی اور محبت سے منع کرتا ہے جنھوں نے تمھارے ایمان کی وجہ سے تم سے لڑائی کی، تمھیں تمھارے گھروں سے نکالا اور تمھیں جلاوطن کرنے میں تعاون کیا۔ تم میں سے جن لوگوں نے ان کے ساتھ دوستی کی، وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کے باعث اپنے آپ کو ہلاکت کے گھاٹ اتار کر خود پر ظلم کرنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
550
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
550
نسخ مصحف (612 صفحات)
551
آیت 60:9 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الممتحنہ (الممتحنة). 114 میں سے سورت نمبر 60 · آیات کی تعداد: 13.

آیت 60:9 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 60:9 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 550 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 550 · نسخ مصحف (612 صفحات): 551.

آیت 60:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 60:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 60:9: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 60:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 60:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,159 ہے۔

سورۃ الممتحنہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الممتحنہ: آیات کی تعداد 13۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 60 پر ہے۔

سورۃ الممتحنہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الممتحنہ مدنی ہے۔

کیا آیت 60:9 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 60:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الممتحنہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 13 آیات اور 348 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play