مواد پر جائیں

سورۃ المنافقون 63:4

یہ سورۃ المنافقون کی 11 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5192، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 554 پر ہے۔

۞ وَإِذَا رَأَيۡتَهُمۡ تُعۡجِبُكَ أَجۡسَامُهُمۡۖ وَإِن يَقُولُواْ تَسۡمَعۡ لِقَوۡلِهِمۡۖ كَأَنَّهُمۡ خُشُبٞ مُّسَنَّدَةٞۖ يَحۡسَبُونَ كُلَّ صَيۡحَةٍ عَلَيۡهِمۡۚ هُمُ ٱلۡعَدُوُّ فَٱحۡذَرۡهُمۡۚ قَٰتَلَهُمُ ٱللَّهُۖ أَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ

جب آپ انہیں دیکھ لیں تو ان کے جسم آپ کو خوشنما معلوم ہوں1 ، یہ جب باتیں کرنے لگیں تو آپ ان کی باتوں پر (اپنا) کان لگائیں2، گویا کہ یہ لکڑیاں ہیں دیوار کے سہارے سے لگائی ہوئیں3، ہر (سخت) آواز کو اپنے خلاف سمجھتے ہیں4۔ یہی حقیقی دشمن ہیں ان سے بچو اللہ انہیں غارت کرے کہاں سے پھرے جاتے ہیں.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی ان کے حسن وجمال اور رونق وشادابی کی وجہ سے۔
  2. 2 یعنی زبان کی فصاحت وبلاغت کی وجہ سے۔
  3. 3 یعنی اپنی درازئی قد اور حسن ورعنائی، عدم فہم اور قلت خیر میں ایسے ہیں گویا کہ دیوار پر لگائی ہوئی لکڑیاں ہیں جو دیکھنے والوں کو تو بھلی لگتی ہیں لیکن کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتیں۔ یا یہ مبتدا محذوف کی خبر ہے اور مطلب ہے کہ یہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی مجلس میں اس طرح بیٹھتے ہیں جیسے دیوار کے ساتھ لگی ہوئی لکڑیاں ہیں جو کسی بات کو سمجھتی ہیں نہ جانتی ہیں۔ (فتح القدیر)
  4. 4 یعنی بزدل ایسے ہیں کہ کوئی زور دار آواز سن لیں تو سمجھتے ہیں کہ ہم پر کوئی آفت نازل ہوگئی ہے۔ یا گھبرا اٹھتے ہیں کہ ہمارے خلاف کسی کاروائی کا آغاز تو نہیں ہورہا ہے۔ جیسے چور اور خائن کا دل اندر سے دھک دھک کر رہا ہوتا ہے۔

63:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المنافقون
0/11
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المنافقون 63:4 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 63:4

Al-Mukhtasar

4- اے دیکھنے والے! جب تو انھیں دیکھے گا تو ان کی ہیئت اور شکل و صورت تجھے بھلی لگے گی کیونکہ وہ بڑے خوشحال اور نعمتوں میں ہیں اور اگر وہ بات کریں تو ان کی بلاغت کی وجہ سے تُو ان کی بات غور سے سنے گا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ آپ کی مجلس میں ایسے بیٹھتے ہیں جیسے دیوار میں گاڑی ہوئی لکڑیاں ہوں۔ وہ کچھ سمجھتے ہیں نہ بات یاد رکھتے ہیں۔ وہ اپنے اندر موجود بزدلی کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ ہر آواز کا رخ ان کی طرف ہے۔ یہی اصل میں دشمن ہیں، لہٰذا اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے بچ کر رہیں کہ وہ آپ کا کوئی بھید کھول دیں یا آپ کے خلاف کوئی سازش کریں۔ اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو ان پر، وہ اتنے واضح دلائل اور روشن ثبوتوں کے باوجود ایمان سے کہاں پھرے جاتے ہیں؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
554
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
555
نسخ مصحف (612 صفحات)
556
آیت 63:4 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المنافقون. 114 میں سے سورت نمبر 63 · آیات کی تعداد: 11.

آیت 63:4 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 63:4 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 554 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 555 · نسخ مصحف (612 صفحات): 556.

آیت 63:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 63:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 63:4: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 63:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 63:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,192 ہے۔

سورۃ المنافقون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المنافقون: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 63 پر ہے۔

سورۃ المنافقون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المنافقون مدنی ہے۔

کیا آیت 63:4 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 63:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المنافقون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 180 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play