مواد پر جائیں

سورۃ المنافقون 63:8

یہ سورۃ المنافقون کی 11 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5196، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 555 پر ہے۔

يَقُولُونَ لَئِن رَّجَعۡنَآ إِلَى ٱلۡمَدِينَةِ لَيُخۡرِجَنَّ ٱلۡأَعَزُّ مِنۡهَا ٱلۡأَذَلَّۚ وَلِلَّهِ ٱلۡعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِۦ وَلِلۡمُؤۡمِنِينَ وَلَٰكِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ لَا يَعۡلَمُونَ

یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم اب لوٹ کر مدینہ جائیں گے تو عزت واﻻ وہاں سے ذلت والے کو نکال دے گا1 ۔ سنو! عزت تو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے اور اس کے رسول کے لیے اور ایمان داروں کے لیے ہے2 لیکن یہ منافق جانتے نہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس کا کہنے والا رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی تھا، عزت والے سے اس کی مراد تھی، وہ خود اور اس کے رفقاء اور ذلت والے سے (نعوذباللہ) رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) اور مسلمان۔
  2. 2 یعنی عزت اور غلبہ صرف ایک اللہ کے لیے ہے اور پھر وہ اپنی طرف سے جس کو چاہے عزت وغلبہ عطا فرما دے۔ چنانچہ وہ اپنے رسولوں اور ان پر ایمان لانے والوں کو عزت اور سرفرازیاں عطا فرماتا ہے نہ کہ ان کو جو اس کے نافرمان ہوں۔ یہ منافقین کے قول کی تردید فرمائی کہ عزتوں کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے اور معزز بھی وہی ہے جسے وہ معزز سمجھے، نہ کہ وہ جو اپنے آپ کو معزز یا اہل دنیا جس کو معزز سمجھیں اور اللہ کے ہاں معزز صرف اور صرف اہل ایمان ہوں گے، کافر اور اہل نفاق نہیں۔
  3. 3 اس لیے ایسے کام نہیں کرتے جو ان کے لیے مفید ہیں اور ان چیزوں سے نہیں بچتے جو ان کے لیے نقصان دہ ہیں۔

63:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المنافقون
0/11
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المنافقون 63:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 63:8

Al-Mukhtasar

8- ان کا بڑا چودھری عبداللہ بن اُبی کہتا ہے کہ اگر ہم مدینے واپس گئے تو عزت والے ضرور ذلت والوں کو وہاں سے نکال دیں گے۔ عزت والوں سے مراد وہ خود کو اور اپنی قوم کو لے رہا تھا اور ذلت والوں سے اس کا اشارہ محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی طرف تھاحالانکہ عزت تو صرف اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور اہلِ ایمان کے لیے ہے، عبداللہ بن اُبی اور اس کے ساتھیوں کے لیے نہیں، لیکن منافق یہ نہیں جانتے کہ بلاشبہ عزت اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور ایمان والوں ہی کے لیے ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
555
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
555
نسخ مصحف (612 صفحات)
556
آیت 63:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المنافقون. 114 میں سے سورت نمبر 63 · آیات کی تعداد: 11.

آیت 63:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 63:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 555 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 555 · نسخ مصحف (612 صفحات): 556.

آیت 63:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 63:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 63:8: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 63:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 63:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,196 ہے۔

سورۃ المنافقون میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المنافقون: آیات کی تعداد 11۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 63 پر ہے۔

سورۃ المنافقون مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المنافقون مدنی ہے۔

کیا آیت 63:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 63:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المنافقون کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 11 آیات اور 180 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play