سورۃ القصص 28:32
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3284، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 389 پر ہے۔
ٱسۡلُكۡ يَدَكَ فِي جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٖ وَٱضۡمُمۡ إِلَيۡكَ جَنَاحَكَ مِنَ ٱلرَّهۡبِۖ فَذَٰنِكَ بُرۡهَٰنَانِ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَمَلَإِيْهِۦٓۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ
اپنے ہاتھ کو اپنے گریبان میں ڈال وه بغیر کسی قسم کے روگ کے چمکتا ہوا نکلے گا بالکل سفید1 اور خوف سے (بچنے کے لیے) اپنے بازو اپنی طرف ملا لے2، پس یہ دونوں معجزے تیرے لیے تیرے رب کی طرف سے ہیں فرعون اور اس کی جماعت کی طرف، یقیناً وه سب کے سب بےحکم اور نافرمان لوگ ہیں.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ يَدٌ بَيْضَاءُ دوسرا معجزہ تھا جو انہیں عطا کیا گیا۔ كَمَا مَرَّ۔
- 2 لاٹھی کے اژدھا بن جانے کی صورت میں جو خوف حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو لاحق ہوتا تھا، اس کا حل بتلا دیا گیا کہ اپنا بازو اپنی طرف ملا لیا کر یعنی بغل میں دبا لیا کر، جس سے خوف جاتا رہا کرے گا۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ عام ہے کہ جب بھی کسی سے کوئی خوف محسوس ہو تو اس طرح کرنے سے خوف دور ہو جائے گا۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی اقتدا میں جو شخص بھی گھبراہٹ کے موقع پر اپنے دل پر ہاتھ رکھے گا، تو اس کے دل سے خوف جاتا رہے گا یا کم از کم ہلکا ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
- 3 یعنی فرعون اور اس کی جماعت کے سامنے یہ دونوں معجزے اپنی صداقت کی دلیل کے طور پر پیش کرو۔ یہ لوگ اللہ کی اطاعت سے نکل چکے ہیں اور اللہ کے دین کے مخالف ہیں۔
28:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:32
Al-Mukhtasar
32- تم اپنا دایاں ہاتھ اپنی قمیص کے گریبان میں گردن کے قریب ڈالو تو وہ بغیر برص کے سفید چمکتا ہوا نکلے گا، چنانچہ موسیٰ علیہ السلام نے ہاتھ ڈالا تو وہ برف کی طرح سفید چمکتا ہوا نکلا۔ (حکم ہوا) اپنا ہاتھ اپنی طرف ملا لو تاکہ تمھارا خوف جاتا رہے۔ موسیٰ علیہ السلام نے اسے اپنے ساتھ ملایا تو ان کا خوف جاتا رہا۔ فرمایا: یہ دونوں مذکورہ معجزے، یعنی لاٹھی اور روشن ہاتھ دو دلیلیں ہیں جو تمھارے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجی گئی ہیں۔ بلاشبہ وہ لوگ کفر اور گناہ کر کے اللہ کی اطاعت سے نکل جانے والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 389
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 389
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 390
آیت 28:32 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:32 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:32 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 389 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 389 · نسخ مصحف (612 صفحات): 390.
آیت 28:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 28:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:32: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,284 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:32 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔