مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:31

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3283، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 389 پر ہے۔

وَأَنۡ أَلۡقِ عَصَاكَۚ فَلَمَّا رَءَاهَا تَهۡتَزُّ كَأَنَّهَا جَآنّٞ وَلَّىٰ مُدۡبِرٗا وَلَمۡ يُعَقِّبۡۚ يَٰمُوسَىٰٓ أَقۡبِلۡ وَلَا تَخَفۡۖ إِنَّكَ مِنَ ٱلۡأٓمِنِينَ

اور یہ (بھی آواز آئی) کہ اپنی ﻻٹھی ڈال دے۔ پھر جب اسے دیکھا کہ وه سانﭗ کی طرح پھن پھنا رہی ہے تو پیٹھ پھیر کر واپس ہوگئے اور مڑ کر رخ بھی نہ کیا، ہم نے کہا اے موسیٰ! آگے آ ڈر مت، یقیناً تو ہر طرح امن واﻻ ہے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ موسیٰ (عليه السلام) کا وہ معجزہ ہے جو کوہ طور پر، نبوت سے سرفراز کیے جانے کے بعد ان کو ملا۔ چونکہ معجزہ خرق عادت معاملے کو کہا جاتا ہے یعنی جو عام عادات اور اسباب ظاہری کے خلاف ہو۔ ایسا معاملہ چونکہ اللہ کے حکم اور مشیت سے ظاہر ہوتا ہے کسی بھی انسان کے اختیار سے نہیں۔ چاہے وہ جلیل القدر پیغمبر اور نبی مقرب ہی کیوں نہ ہو۔ اس لیے جب موسیٰ (عليه السلام) کے اپنے ہاتھ کی لاٹھی ، زمین پر پھینکنے سے حرکت کرتی اور دوڑتی پھنکارتی سانپ بن گئی، تو حضرت موسیٰ (عليه السلام) بھی ڈر گئے۔ جب اللہ تعالیٰ نے بتلایا اور تسلی دی تو حضرت موسیٰ (عليه السلام) کا خوف دور ہوا اور یہ واضح ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی صداقت کے لیے بطور دلیل یہ معجزہ انہیں عطا فرمایا ہے۔

28:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:31

Al-Mukhtasar

31- اور حکم دیا کہ اپنی لاٹھی پھینکو۔ موسیٰ علیہ السلام نے فوراً اپنے رب کے حکم کی تعمیل میں اسے پھینک دیا، پھر جب اسے دیکھا کہ وہ سانپ کی طرح تیزی سے حرکت کر رہی ہے اور ہل جل رہی ہے تو وہ اس سے ڈرتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے اور مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ تب ان کے رب نے انھیں آواز دی: اے موسیٰ! آگے آؤ اور اس سے ڈرو مت۔ بلاشبہ تم ہر طرح سے امن میں ہو، اس سے بھی اور اس کے علاوہ ان چیزوں سے بھی جن سے تم ڈرتے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
389
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
389
نسخ مصحف (612 صفحات)
390
آیت 28:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 389 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 389 · نسخ مصحف (612 صفحات): 390.

آیت 28:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 28:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:31: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,283 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play