سورۃ القصص 28:45
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3297، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 391 پر ہے۔
وَلَٰكِنَّآ أَنشَأۡنَا قُرُونٗا فَتَطَاوَلَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡعُمُرُۚ وَمَا كُنتَ ثَاوِيٗا فِيٓ أَهۡلِ مَدۡيَنَ تَتۡلُواْ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتِنَا وَلَٰكِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِينَ
لیکن ہم نے بہت سی نسلیں پیدا کیں1 جن پر لمبی مدتیں گزر گئیں2، اور نہ تو مدین کے رہنے والوں میں سے تھا3 کہ ان کے سامنے ہماری آیتوں کی تلاوت کرتا بلکہ ہم ہی رسولوں کے بھیجنے والے رہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 قُرُونٌ، قَرْنٌ کی جمع ہے، زمانہ۔ لیکن یہاں امتوں کے معنی میں ہے یعنی اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) آپ کے اور موسی، (عليه السلام) کے درمیان جو زمانہ ہے اس میں ہم نے کئی امتیں پیدا کیں۔
- 2 یعنی مرور ایام سے شرائع واحکام بھی متغیر ہوگئے اور لوگ بھی دین کو بھول گئے، جس کی وجہ سے انہوں نے اللہ کے حکموں کو پس پشت ڈال دیا اور اس کے عہد کو فراموش کر دیا اور یوں اس کی ضرورت پیدا ہوگئی کہ ایک نئے نبی کو مبعوث کیا جائے یا یہ مطلب ہے کہ طول زمان کی وجہ سے عرب کے لوگ نبوت ورسالت کو بالکل ہی بھلا بیٹھے، اس لیے آپ کی نبوت پر انہیں تعجب ہورہا ہے اور اسے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
- 3 جس سے آپ خود اس واقعے کی تفصیلات سے آگاہ ہو جاتے۔
- 4 اور اسی اصول سے ہم نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے اور پچھلے حالات وواقعات سے آپ کو باخبر کر رہے ہیں۔
28:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:45
Al-Mukhtasar
45- لیکن موسیٰ علیہ السلام کے بعد ہم نے بہت سی امتیں اور بے شمار مخلوقات پیدا کیں جن پر لمبی مدتیں گزر گئیں اور وہ اللہ سے کیے ہوئے وعدے بھول گئے۔ نہ آپ اہلِ مدین کے ساتھ رہتے تھے کہ ان کے سامنے ہماری آیتوں کی تلاوت کرتے بلکہ ہم ہی نے آپ کو اپنی طرف سے رسول بنایا اور پھر موسیٰ علیہ السلام کی اور ان کے مدین میں رہنے کی خبر آپ کی طرف وحی کی تو آپ نے اس بات کی خبر لوگوں کو دی جو اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف وحی فرمائی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 391
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 391
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 392
آیت 28:45 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:45 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:45 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 391 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 391 · نسخ مصحف (612 صفحات): 392.
آیت 28:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 28:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:45: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,297 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:45 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔