سورۃ القصص 28:46
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3298، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 391 پر ہے۔
وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ ٱلطُّورِ إِذۡ نَادَيۡنَا وَلَٰكِن رَّحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوۡمٗا مَّآ أَتَىٰهُم مِّن نَّذِيرٖ مِّن قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ
اور نہ تو طور کی طرف تھا جب کہ ہم نے آواز دی1 بلکہ یہ تیرے پروردگار کی طرف سے ایک رحمت ہے2، اس لیے کہ تو ان لوگوں کو ہوشیار کر دے جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے واﻻ نہیں پہنچا3، کیا عجب کہ وه نصیحت حاصل کرلیں.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی اگر آپ رسول برحق نہ ہوتے تو موسیٰ (عليه السلام) کے اس واقعے کا علم بھی آپ کو نہ ہوتا۔
- 2 یعنی آپ کا یہ علم، مشاہدہ و رویت کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے کہ اس نے آپ کو نبی بنایا اور وحی سے نوازا۔
- 3 اس سے مراد، اہل مکہ اور عرب ہیں جن کی طرف نبی (صلى الله عليه وسلم) سے پہلے کوئی نبی نہیں آیا، کیونکہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے بعد نبوت کا سلسلہ خاندان ابراہیمی ہی میں رہا اور ان کی بعثت بنی اسرائیل کی طرف ہی ہوتی رہی۔ بنی اسماعیل یعنی عربوں میں نبی (صلى الله عليه وسلم) پہلے نبی تھے اور سلسلۂ نبوت کے خاتم تھے۔ ان کی طرف نبی بھیجنے کی ضرورت اس لیے نہیں سمجھی گئی ہوگی کہ دوسرے انبیا کی دعوت اور ان کا پیغام ان کو پہنچتا رہا ہوگا۔ کیونکہ اس کے بغیر ان کے لیے کفروشرک پر جمے رہنے کا عذر موجود رہے گا اور یہ عذر اللہ نے کسی کے لیے باقی نہیں چھوڑا ہے۔
28:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:46
Al-Mukhtasar
46- نہ آپ اس وقت کوہِ طور کے دامن میں تھے جب ہم نے موسیٰ کو آواز دی اور اس کی طرف جو وحی کی سو کی، حتی کہ آپ اس کی خبر دیتے مگر یہ تیرے رب کی لوگوں پر رحمت ہے کہ ہم نے آپ کو بھیجا اور آپ کی طرف یہ خبر وحی کی تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جن کی طرف آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا رسول نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت پکڑیں اور آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے جو دین لے کر آئے ہیں، وہ اس پر ایمان لائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 391
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 391
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 392
آیت 28:46 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:46 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:46 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 391 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 391 · نسخ مصحف (612 صفحات): 392.
آیت 28:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 28:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:46: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,298 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:46 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔