مواد پر جائیں

سورۃ القصص 28:57

یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 57 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3309، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 392 پر ہے۔

وَقَالُوٓاْ إِن نَّتَّبِعِ ٱلۡهُدَىٰ مَعَكَ نُتَخَطَّفۡ مِنۡ أَرۡضِنَآۚ أَوَلَمۡ نُمَكِّن لَّهُمۡ حَرَمًا ءَامِنٗا يُجۡبَىٰٓ إِلَيۡهِ ثَمَرَٰتُ كُلِّ شَيۡءٖ رِّزۡقٗا مِّن لَّدُنَّا وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

کہنے لگے اگر ہم آپ کے ساتھ ہوکر ہدایت کے تابع دار بن جائیں تو ہم تو اپنے ملک سے اچک لیے جائیں1 ، کیا ہم نے انہیں امن وامان اور حرمت والے حرم میں جگہ نہیں دی2؟ جہاں تمام چیزوں کے پھل کِھچے چلے آتے ہیں جو ہمارے پاس بطور رزق کے ہیں3، لیکن ان میں سے اکثر کچھ نہیں جانتے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی ہم جہاں ہیں، وہاں ہمیں رہنے نہ دیا جائے گا اور ہمیں اذیتوں سے یا مخالفین سے جنگ وپیکار سے دو چار ہونا پڑے گا۔ یہ بعض کفار نے ایمان نہ لانے کا عذر پیش کیا۔ اللہ نے جواب دیا . . .۔
  2. 2 یعنی ان کا یہ عذر غیر معقول ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اس شہر کو، جس میں یہ رہتے ہیں، امن والا بنایا ہے۔ جب یہ شہر ان کے کفروشرک کی حالت میں ان کے لیے امن کی جگہ ہے تو کیا اسلام قبول کر لینے کے بعد وہ ان کے لیے امن کی جگہ نہیں رہے گا؟
  3. 3 یہ مکے کی وہ خصوصیت ہے جس کا مشاہدہ لاکھوں حاجی اور عمرہ کرنے والے ہر سال کرتے ہیں کہ مکے میں پیداوار نہ ہونے کے باوجود نہایت فراوانی سے ہر قسم کا پھل بلکہ دنیا بھر کا سامان ملتا ہے۔

28:57 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ القصص
0/88
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي القصص 28:57 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 28:57

Al-Mukhtasar

57- مکہ کے مشرکوں نے اسلام کی پیروی کرنے اور اس پر ایمان لانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا: آپ جو اسلام لائے ہیں اگر ہم اس کی پیروی کر لیں تو ہمارے دشمن بہت جلد ہمیں ہماری سرزمین سے اچک لیں گے۔ کیا ہم نے ان مشرکوں کو ایسے حرم میں جگہ نہیں دی جس میں خون بہانا اور ظلم کرنا حرام ہے جہاں وہ دوسروں کے حملوں اور ان کی لوٹ کھسوٹ سے امن میں رہتے ہیں اور ہر طرح کے پھل اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں؟ یہ ہمارا رزق ہے جو ہم ان کی طرف لاتے ہیں لیکن ان کی اکثریت اپنے اوپر اللہ کے انعامات کو جانتی ہی نہیں کہ وہ ان پر اس کا شکر ادا کرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
392
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
392
نسخ مصحف (612 صفحات)
393
آیت 28:57 کس سورت میں ہے؟

سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.

آیت 28:57 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 28:57 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 392 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 392 · نسخ مصحف (612 صفحات): 393.

آیت 28:57 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 28:57 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 28:57: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 28:57 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 28:57 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,309 ہے۔

سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔

سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ القصص مکی ہے۔

کیا آیت 28:57 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 28:57 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play