سورۃ القصص 28:58
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 58 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3310، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 392 پر ہے۔
وَكَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةِۭ بَطِرَتۡ مَعِيشَتَهَاۖ فَتِلۡكَ مَسَٰكِنُهُمۡ لَمۡ تُسۡكَن مِّنۢ بَعۡدِهِمۡ إِلَّا قَلِيلٗاۖ وَكُنَّا نَحۡنُ ٱلۡوَٰرِثِينَ
اور ہم نے بہت سی وه بستیاں تباه کر دیں جو اپنی عیش و عشرت میں اترانے لگی تھیں، یہ ہیں ان کی رہائش کی جگہیں جو ان کے بعد بہت ہی کم آباد کی گئیں1 اور ہم ہی ہیں آخر سب کچھ کے وارث.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ اہل مکہ کو ڈرایا جارہا ہے کہ تم دیکھتے نہیں کہ اللہ کی نعمتوں سے فیض یاب ہوکر اللہ کی ناشکری کرنے اور سرکشی کرنے والوں کا انجام کیا ہوا؟ آج ان کی بیشتر آبادیاں کھنڈر بنی ہوئی ہیں یا صرف صفحات تاریخ پر ان کا نام رہ گیا ہے۔ اور اب آتے جاتے مسافر ہی ان میں کچھ دیر کے لیےسستا لیں تو سستا لیں، ان کی نحوست کی وجہ سے کوئی بھی ان میں مستقل رہنا پسند نہیں کرتا۔
- 2 یعنی ان میں سے تو کوئی بھی باقی نہ رہا جو ان کے مکانوں اور مال و دولت کا وارث ہوتا۔
28:58 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:58
Al-Mukhtasar
58- کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جنھوں نے اپنے اوپر ہونے والی اللہ کی نعمتوں کی ناقدری کی اور گناہوں اور نافرمانیوں میں حد سے بڑھ گئیں تو ہم نے ان پر عذاب نازل کر کے انھیں ہلاک کردیا۔ ان کی رہائش گاہیں ویران پڑی ہیں جہاں سے لوگ گزرتے ہیں جن ميں سے بہت تھوڑی بستیوں کو ان کے باسیوں کے بعد چند راہ گزر مسافروں کے سوا کسی نے آباد نہیں کیا،بالآخر ہم ہی وارث بننے والے ہیں جو آسمانوں، زمین اور ان میں موجود ہرچیز کے وارث ہوں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 392
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 392
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 393
آیت 28:58 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:58 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:58 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 392 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 392 · نسخ مصحف (612 صفحات): 393.
آیت 28:58 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 28:58 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:58: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:58 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:58 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,310 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:58 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:58 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔