سورۃ القصص 28:82
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 82 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3334، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 395 پر ہے۔
وَأَصۡبَحَ ٱلَّذِينَ تَمَنَّوۡاْ مَكَانَهُۥ بِٱلۡأَمۡسِ يَقُولُونَ وَيۡكَأَنَّ ٱللَّهَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ وَيَقۡدِرُۖ لَوۡلَآ أَن مَّنَّ ٱللَّهُ عَلَيۡنَا لَخَسَفَ بِنَاۖ وَيۡكَأَنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلۡكَٰفِرُونَ
اور جو لوگ کل اس کے مرتبہ پر پہنچنے کی آرزو مندیاں کر رہے تھے وه آج کہنے لگے کہ کیا تم نہیں دیکھتے1 کہ اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے روزی کشاده کر دیتا ہے اور تنگ بھی؟ اگر اللہ تعالیٰ ہم پر فضل نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا2، کیا دیکھتے نہیں ہو کہ ناشکروں کو کبھی کامیابی نہیں ہوتی؟3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مکان سے مراد وہ دنیاوی مرتبہ ومنزلت ہے جو دنیا میں کسی کو عارضی طور پر ملتا ہے۔ جیسے قارون کو ملا تھا، امس ، گزشتہ کل کو کہتے ہیں۔ مطلب زمانہ قریب ہے۔ وَيْكَأَنَّ، اصل میں ”وَيْلَكَ اعْلَمْ أَنَّ“ ہے اس کو مخفف کرکے وَيْكَأَنَّ ، بنا دیا گیا ہے ، یعنی وَيْكَ أَنَّ۔ یعنی افسوس یا تعجب ہے، تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ . . . . بعض کے نزدیک یہ أَلَمْ تَرَ کے معنی میں ہے، (ابن کثیر) جیسا کہ ترجمے سے واضح ہے۔ مطلب یہ ہے کہ قارون کی سی دولت وحشمت کی آرزو کرنے والوں نے جب قارون کا عبرت ناک حشر دیکھا تو کہا کہ مال و دولت، اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس صاحب مال سے راضی بھی ہے۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کسی کو مال زیادہ دے دیتا ہے اور کسی کو کم۔ اس کا تعلق اس کی مشیت اور حکمت بالغہ سے ہے جسے اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، مال کی فراوانی اس کی رضا کی اور مال کی کمی اس کی ناراضی کی دلیل نہیں ہے نہ یہ معیار فضیلت ہی ہے۔
- 2 یعنی ہم بھی اسی حشر سے دوچار ہوتے جس سے قارون دو چار ہوا۔
- 3 یعنی قارون نے دولت پاکر شکر گزاری کے بجائے ناشکری اور معصیت کا راستہ اختیار کیا تو دیکھ لو اس کا انجام بھی کیسا ہوا؟ دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو۔
28:82 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:82
Al-Mukhtasar
82- جو لوگ اس کے دھنسنے سے پہلے کل تک اس جیسے مال اور ٹھاٹھ باٹھ کی خواہش کر رہے تھے، آج حسرت کرتے ہوئے اور عبرت لیتے ہوئے کہہ رہے تھے: کیا ہمیں علم نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے، کھلا کرتا ہے اور ان میں سے جس کی روزی چاہتا ہے، تنگ کر دیتا ہے؟ اگر اللہ تعالیٰ کا ہم پر فضل نہ ہوتا کہ اس نے ہمیں ہماری بات کہنے پر سزا نہیں دی، تو یقیناً ہمیں بھی قارون کی طرح زمین میں دھنسا دیتا۔ بلاشبہ کافر کبھی کامیاب نہیں ہوتے، نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں، بلکہ دونوں جہانوں میں ان کا انجام ناکامی ہی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 395
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 395
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 396
آیت 28:82 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:82 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:82 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 395 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 395 · نسخ مصحف (612 صفحات): 396.
آیت 28:82 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 28:82 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:82: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:82 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:82 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,334 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:82 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:82 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔