سورۃ القصص 28:83
یہ سورۃ القصص کی 88 آیات میں سے آیت 83 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3335، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 395 پر ہے۔
تِلۡكَ ٱلدَّارُ ٱلۡأٓخِرَةُ نَجۡعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوّٗا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فَسَادٗاۚ وَٱلۡعَٰقِبَةُ لِلۡمُتَّقِينَ
آخرت کا یہ بھلا گھر ہم ان ہی کے لیے مقرر کر دیتے ہیں جو زمین میں اونچائی بڑائی اور فخر نہیں کرتے نہ فساد کی چاہت رکھتے ہیں۔ پرہیزگاروں کے لیے نہایت ہی عمده انجام ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 عُلُوٌّ کا مطلب ہے ظلم وزیادتی، لوگوں سے اپنے کو بڑا اور برتر سمجھنا اور باور کرانا، تکبر اور فخر وغرور کرنا اور فساد کے معنی ہیں ناحق لوگوں کا مال ہتھیانا یا نافرمانیوں کا ارتکاب کرنا کہ ان دونوں باتوں سے زمین میں فساد پھیلتا ہے۔ فرمایا کہ متقین کا عمل واخلاق ان برائیوں اور کوتاہیوں سے پاک ہوتا ہے اور تکبر کے بجائے ان کے اندر تواضع، فروتنی اور معصیت کیشی کی بجائے اطاعت کیشی ہوتی ہے اور آخرت کا گھر یعنی جنت اور حسن انجام انہی کے حصے میں آئے گا۔
28:83 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 28:83
Al-Mukhtasar
83-وہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لیے ہی عزت و تکریم اور نعمتوں سے بھرپور بناتے ہیں جو زمین میں حق پر ایمان لانے اور اس کی پیروی کرنے سے تکبر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور نہ اس میں فساد کی چاہت رکھتے ہیں۔ جنت کی نعمتوں اور اس میں ملنے والی اللہ کی خوشنودی کی صورت میں قابلِ تعریف انجام تو ان کا ہے جو اپنے رب کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک کر اس سے ڈرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 395
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 395
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 396
آیت 28:83 کس سورت میں ہے؟
سورۃ القصص. 114 میں سے سورت نمبر 28 · آیات کی تعداد: 88.
آیت 28:83 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 28:83 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 395 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 395 · نسخ مصحف (612 صفحات): 396.
آیت 28:83 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 28:83 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 28:83: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 28:83 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 28:83 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,335 ہے۔
سورۃ القصص میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ القصص: آیات کی تعداد 88۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 28 پر ہے۔
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ القصص مکی ہے۔
کیا آیت 28:83 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 28:83 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ القصص کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 88 آیات اور 1,430 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔