سورۃ آل عمران 3:103
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 103 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 396، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 63 پر ہے۔
وَٱعۡتَصِمُواْ بِحَبۡلِ ٱللَّهِ جَمِيعٗا وَلَا تَفَرَّقُواْۚ وَٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ إِذۡ كُنتُمۡ أَعۡدَآءٗ فَأَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوبِكُمۡ فَأَصۡبَحۡتُم بِنِعۡمَتِهِۦٓ إِخۡوَٰنٗا وَكُنتُمۡ عَلَىٰ شَفَا حُفۡرَةٖ مِّنَ ٱلنَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنۡهَاۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمۡ ءَايَٰتِهِۦ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُونَ
اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب مل کر مضبوط تھام لو1 اور پھوٹ نہ ڈالو2، اور اللہ تعالیٰ کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے، تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی، پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے، اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچا لیا۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لئے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 تقویٰ کے بعد اعْتِصَام بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا ”سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں“ کا درس دے کر واضح کر دیا کہ نجات بھی انہی دو اصولوں میں ہے اور اتحاد بھی انہی پر قائم ہو سکتا اور رہ سکتا ہے۔
- 2 وَلا تَفَرَّقُوا (اور پھوٹ نہ ڈالو) کے ذریعے فرقہ بندی سے روک دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مذکورہ دو اصولوں سے انحراف کرو گے تو تمہارے درمیان پھوٹ پڑ جائے گی اور تم الگ الگ فرقوں میں بٹ جاؤ گے،چنانچہ فرقہ بندی کے تاریخ دیکھ لیجئے، یہی چیز نمایاں ہو کر سامنے آئے گی، قرآن وحدیث کے فہم اور اس کی توضیح وتعبیر میں کچھ باہم اختلاف، فرقہ بندی کا سبب نہیں ہے۔ یہ اختلاف تو صحابہ کرام (رضي الله عنهم) وتابعین کے عہد میں بھی تھا لیکن مسلمان فرقوں اور گروہوں میں تقسیم نہیں ہوئے۔ کیونکہ اس اختلاف کے باوجود سب کا مرکز اطاعت اور محور عقیدت ایک ہی تھا قرآن اور حدیث رسول (صلى الله عليه وسلم) لیکن جب شخصیات کے نام پر دبستان فکر معرض وجود میں آئے تو اطاعت وعقیدت کے یہ مرکز ومحور تبدیل ہوگئے۔ اپنی اپنی شخصیات اور ان کے اقوال وافکاراولین حیثیت کے اور اللہ رسول اور ان کے فرمودات ثانوی حیثیت کے حامل قرار پائے۔ اور یہیں سے امت مسلمہ کے افتراق کے المیئے کا آغاز ہوا جو دن بدن بڑھتا ہی چلاگیا اورنہایت مستحکم ہوگیا۔
3:103 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:103
Al-Mukhtasar
103- اے ایمان والو! کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھام لو اور کسی ایسے کام کا ارتکاب نہ کرو جو تمھیں فرقہ بازی میں ڈالے۔ اللہ تعالیٰ کے اپنے اوپر کیے گئے اس انعام کو یاد رکھو کہ اسلام سے پہلے تم کس طرح ایک دوسرے کے دشمن تھے اور معمولی باتوں پر لڑ پڑتے تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ذریعے سے تمھارے دل جوڑ دیے اور اس کے فضل و احسان سے تم ایک دوسرے کے دینی بھائی، باہم مہربان اور ایک دوسرے کے خیرخواہ بن گئے،جبکہ اس سے پہلے تم کفر کی وجہ سے آگ میں گرنے ہی والے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ذریعے سے تمھیں اس سے بچا لیا اور ایمان کی ہدایت دی۔ اور جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے یہ واضح کیا، اسی طرح تمھارے لیے اپنی وہ آیات بیان کرتا ہے جن میں تمھاری دنیا و آخرت کی بھلائی ہے تاکہ تم رُشد و ہدایت کی راہ پاؤ اور استقامت کے راستے پر چل سکو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 34
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 63
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 63
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 64
آیت 3:103 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:103 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:103 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 63 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 63 · نسخ مصحف (612 صفحات): 64.
آیت 3:103 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 34.
آیت 3:103 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:103: حروف کی تعداد 156، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:103 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:103 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 396 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:103 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:103 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔