مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:117

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 117 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 410، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 65 پر ہے۔

مَثَلُ مَا يُنفِقُونَ فِي هَٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا كَمَثَلِ رِيحٖ فِيهَا صِرٌّ أَصَابَتۡ حَرۡثَ قَوۡمٖ ظَلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ فَأَهۡلَكَتۡهُۚ وَمَا ظَلَمَهُمُ ٱللَّهُ وَلَٰكِنۡ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ

یہ کفار جو خرچ اخراجات کریں اس کی مثال یہ ہے کہ ایک تند ہوا چلی جس سے پاﻻ تھا جو ﻇالموں کی کھیتی پر پڑا اور اسے تہس نہس کر دیا1 ۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر ﻇلم نہیں کیا بلکہ وه خود اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے تھے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 قیامت والے دن کافروں کے نہ مال کچھ کام آئیں گے نہ اولاد حتیٰ کہ رفاہی اوربظاہر بھلائی کے کاموں پر وہ جو خرچ کرتے ہیں، وہ بھی بیکار جائیں گے اور ان کی مثال اس سخت پالے کی سی ہے جو ہری بھری کھیتی کو جلا کر خاکستر کر دیتا ہے، ظالم اس کھیتی کو دیکھ کر خوش ہو رہے ہوتے اور اس سے نفع کی امید رکھے ہوتے ہیں کہ اچانک ان کی امیدیں خاک میں مل جاتی ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ جب تک ایمان نہیں ہوگا۔ رفاہی کاموں پر رقم خرچ کرنے والوں کی چاہے دنیا میں کتنی ہی شہرت ہو جائے، آخرت میں انہیں ان کا کوئی صلہ نہیں ملے گا، وہاں تو ان کے لئے جہنم کا دائمی عذاب ہے۔

3:117 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:117 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:117

Al-Mukhtasar

117- یہ کافر خیر کے کاموں میں جو خرچ کرتے ہیں اور اس کے ثواب کی جو امید لگائے بیٹھے ہیں، اس کی مثال ایسی آندھی کی سی ہے جس میں شدید ٹھنڈک ہو، وہ ان لوگوں کی کھیتی پر چلی جنھوں نے اللہ کی نافرمانیاں کر کے اپنی جانوں پر ظلم کیا تو اس نے ان کی کھیتی تباہ کر ڈالی جبکہ وہ اس سے بہت زیادہ نفع کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ جس طرح اس آندھی نے ان کی کھیتی تباہ کر دی اور وہ نفع بخش نہ رہی، اسی طرح کفر ان کے عملوں کا ثواب ضائع کر دے گا جن کی یہ امید لگائے بیٹھے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر ظلم نہیں کیا کیونکہ اس کی شان اس سے بہت اونچی ہے کہ وہ ظلم کرے بلکہ انھوں نے اللہ کے ساتھ کفر کر کے اور اس کے رسولوں کو جھٹلا کر خود اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
65
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
65
نسخ مصحف (612 صفحات)
66
آیت 3:117 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:117 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:117 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 65 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 65 · نسخ مصحف (612 صفحات): 66.

آیت 3:117 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 3:117 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:117: حروف کی تعداد 98، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:117 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:117 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 410 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:117 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:117 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play