سورۃ آل عمران 3:119
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 119 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 412، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 65 پر ہے۔
هَٰٓأَنتُمۡ أُوْلَآءِ تُحِبُّونَهُمۡ وَلَا يُحِبُّونَكُمۡ وَتُؤۡمِنُونَ بِٱلۡكِتَٰبِ كُلِّهِۦ وَإِذَا لَقُوكُمۡ قَالُوٓاْ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَوۡاْ عَضُّواْ عَلَيۡكُمُ ٱلۡأَنَامِلَ مِنَ ٱلۡغَيۡظِۚ قُلۡ مُوتُواْ بِغَيۡظِكُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ
ہاں تم تو انہیں چاہتے ہو1 اور وه تم سے محبت نہیں رکھتے، تم پوری کتاب کو مانتے ہو، (وه نہیں مانتے پھر محبت کیسی؟) یہ تمہارے سامنے تو اپنے ایمان کا اقرار کرتے ہیں لیکن تنہائی میں مارے غصہ کے انگلیاں چباتے ہیں2 کہہ دو کہ اپنے غصہ ہی میں مر جاؤ، اللہ تعالیٰ دلوں کے راز کو بخوبی جانتا ہے.
3:119 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:119
Al-Mukhtasar
119- خبردار، اے مومنو! تم ان لوگوں سے محبت کرتے اور ان سے خیر کی توقع رکھتے ہو جبکہ وہ تم سے محبت نہیں رکھتے اور نہ تمھارے لیے کسی بھلائی کی سوچ رکھتے ہیں بلکہ تم سے بغض رکھتے ہیں۔ تم ساری کتابوں پر ایمان رکھتے ہو اور اس میں ان کی کتابیں بھی شامل ہیں اور وہ اس کتاب پر ایمان نہیں رکھتے جو اللہ تعالیٰ نے تمھارے نبی صلى اللہ عليہ وسلم پر اتاری ہے۔ جب وہ تم سے ملتے ہیں تو منہ سے کہہ دیتے ہیں: ہم نے تصدیق کی اور جب تم سے الگ ہو کر ایک دوسرے کے پاس بیٹھتے ہیں تو غم و غصہ کے مارے اپنی انگلیاں چباتے ہیں کہ یہ مسلمان متحد کیوں ہیں اور اسلام کو اتنی عزت اور پذیرائی کیوں مل رہی ہے جبکہ وہ روز بروز ذلیل ہو رہے ہیں۔ اے نبی! ان لوگوں سے کہہ دیں: تم اسی طرح جلتے رہو حتی کہ اس غم و غصے سے مر جاؤ۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ دلوں کے ایمان و کفر اور خیر و شر کو خوب جانتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 65
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 65
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 66
آیت 3:119 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:119 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:119 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 65 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 65 · نسخ مصحف (612 صفحات): 66.
آیت 3:119 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 3:119 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:119: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:119 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:119 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 412 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:119 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:119 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔