مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:144

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 144 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 437، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 68 پر ہے۔

وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٞ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِ ٱلرُّسُلُۚ أَفَإِيْن مَّاتَ أَوۡ قُتِلَ ٱنقَلَبۡتُمۡ عَلَىٰٓ أَعۡقَٰبِكُمۡۚ وَمَن يَنقَلِبۡ عَلَىٰ عَقِبَيۡهِ فَلَن يَضُرَّ ٱللَّهَ شَيۡـٔٗاۚ وَسَيَجۡزِي ٱللَّهُ ٱلشَّٰكِرِينَ

(حضرت) محمد ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ صرف رسول ہی ہیں1 ، ان سے پہلے بہت سے رسول ہو چکے ہیں، کیا اگر ان کا انتقال ہو جائے یا یہ شہید ہو جائیں، تو تم اسلام سے اپنی ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے؟ اور جو کوئی پھر جائے اپنی ایڑیوں پر تو ہرگز اللہ تعالیٰ کا کچھ نہ بگاڑے گا2، عنقریب اللہ تعالیٰ شکر گزاروں کو نیک بدلہ دے گا.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 محمد (صلى الله عليه وسلم) صرف رسول ہی ہیں (یعنی ان کا امتیاز بھی وصف رسالت ہی ہے۔ یہ نہیں کہ وہ بشری خصائص سے بالاتر اور خدائی صفات سے متصف ہوں کہ انہیں موت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
  2. 2 جنگ احد میں شکست کے اسباب میں سے ایک سبب یہ بھی تھا کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے بارے میں کافروں نے یہ افواہ اڑا دی کہ محمد (صلى الله عليه وسلم) قتل کر دیئے گئے۔ مسلمانوں میں جب یہ خبر پھیلی تو اس سے بعض مسلمانوں کے حوصلے پست ہوگئے اور لڑائی سے پیچھے ہٹ گئے۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا کافروں کے ہاتھوں قتل ہو جانا یا اس پر موت کا وارد ہو جانا، کوئی نئی بات تو نہیں ہے۔ پچھلے انبیا (عليه السلام) بھی قتل اور موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں۔ اگر آپ (صلى الله عليه وسلم) بھی (بالفرض) اس سے دوچار ہو جائیں تو کیا تم اس دین سے ہی پھر جاؤ گے۔ یاد رکھو جو پھر جائے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا، اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے سانحہ وفات کے وقت جب حضرت عمر (رضي الله عنه) شدت جذبات میں وفات نبوی کا انکار کر رہے تھے، ابوبکر صدیق (رضي الله عنه) نے نہایت حکمت سے کام لیتے ہوئے منبر رسول (صلى الله عليه وسلم) کے پہلو میں کھڑے ہو کر انہی آیات کی تلاوت کی،جس سے حضرت عمر (رضي الله عنه) بھی متاثر ہوئے اور انہیں محسوس ہوا کہ یہ آیات ابھی ابھی اتری ہیں۔
  3. 3 یعنی ثابت قدم رہنے والوں کو جنہوں نے صبر واستقامت کا مظاہرہ کرکے اللہ کی نعمتوں کا عملی شکر ادا کیا۔

3:144 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:144 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:144

Al-Mukhtasar

احد کے دن جب لوگوں میں نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی شہادت کی افواہ پھیل گئی اور اس کی وجہ سے کئی اہلِ ایمان حوصلہ ہار کر لڑنا چھوڑ بیٹھے تو اللہ تعالیٰ نے انھیں سرزنش کرتے ہوئے یہ آیات نازل کیں، فرمایا:

144- محمد رسول اللہ( صلى اللہ عليہ وسلم ) بھی سابقہ فوت ہونے والے یا شہید کر دیے جانے والے رسولوں کی طرح ایک رسول ہیں۔ اگر آپ فوت ہو جائیں یا شہید کر دیے جائیں تو کیا تم اپنے دین سے مرتد ہو جاؤ گے اور جہاد چھوڑ دو گے؟ اور تم میں سے جو اپنے دین سے مرتد ہوا، وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑے گا۔ وہ تو طاقتور اور سب پر غالب ہے۔ مرتد خسارے کا سودا کر کے دنیا و آخرت میں اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ شکر کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنے دین پر ثابت قدمی اور اپنی راہ میں جہاد کی وجہ سے بہترین جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
68
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
68
نسخ مصحف (612 صفحات)
69
آیت 3:144 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:144 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:144 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 68 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 68 · نسخ مصحف (612 صفحات): 69.

آیت 3:144 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 3:144 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:144: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:144 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:144 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 437 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:144 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:144 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play