مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:145

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 145 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 438، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 68 پر ہے۔

وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ أَن تَمُوتَ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِ كِتَٰبٗا مُّؤَجَّلٗاۗ وَمَن يُرِدۡ ثَوَابَ ٱلدُّنۡيَا نُؤۡتِهِۦ مِنۡهَا وَمَن يُرِدۡ ثَوَابَ ٱلۡأٓخِرَةِ نُؤۡتِهِۦ مِنۡهَاۚ وَسَنَجۡزِي ٱلشَّٰكِرِينَ

بغیر اللہ تعالیٰ کے حکم کے کوئی جاندار نہیں مرسکتا، مقرر شده وقت لکھا ہوا ہے، دنیا کی چاہت والوں کو ہم کچھ دنیا دے دیتے ہیں اور آخرت کا ﺛواب چاہنے والوں کو ہم وه بھی دیں گے1 ۔ اوراحسان ماننے والوں کو ہم بہت جلد نیک بدلہ دیں گے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ کمزوری اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے حوصلوں میں اضافہ کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے کہ موت تو اپنے وقت پر آکررہے گی، پھر بھاگنے یا بزدلی دکھانے کا کیا فائدہ؟ اسی طرح محض دنیا طلب کرنے سے کچھ دنیا تو مل جاتی ہے لیکن آخرت میں کچھ نہیں ملے گا، اس کے برعکس آخرت کے طالبوں کو آخرت میں اخروی نعمتیں تو ملیں گی ہی، دنیا بھی اللہ تعالیٰ انہیں عطافرماتا ہے۔ آگے مزید حوصلہ افزائی اور نسل کے لئے پچھلےانبیا ؛ اور ان کے پیروکاروں کے صبر اور ثابت قدمی کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔

3:145 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:145 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:145

Al-Mukhtasar

145- کسی جان کے اختیار میں نہیں کہ وہ خود مر جائے مگر اللہ کی قضا اور فیصلے کے ساتھ، اور وہ بھی اس مدت کو پورا کر کے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے مقرر کی ہے، اس میں کمی بیشی نہیں ہوگی۔ جو شخص اپنے عمل سے دنیا کے ثواب کا طلب گار ہو، اسے ہم اسی حساب سے دیں گے جو اس کے مقدر میں ہوگا اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا اور جو اپنے عمل کا ثواب اللہ تعالیٰ سے آخرت میں لینا چاہے، ہم اس کا ثواب اسے دیں گے اور اپنے رب کے شکر گزاروں کو ہم بہت بڑی جزا دیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
68
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
68
نسخ مصحف (612 صفحات)
69
آیت 3:145 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:145 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:145 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 68 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 68 · نسخ مصحف (612 صفحات): 69.

آیت 3:145 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 3:145 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:145: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:145 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:145 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 438 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:145 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:145 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play