سورۃ آل عمران 3:155
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 155 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 448، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 70 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ تَوَلَّوۡاْ مِنكُمۡ يَوۡمَ ٱلۡتَقَى ٱلۡجَمۡعَانِ إِنَّمَا ٱسۡتَزَلَّهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ بِبَعۡضِ مَا كَسَبُواْۖ وَلَقَدۡ عَفَا ٱللَّهُ عَنۡهُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٞ
تم میں سے جن لوگوں نے اس دن پیٹھ دکھائی جس دن دونوں جماعتوں کی مدبھیڑ ہوئی تھی یہ لوگ اپنے بعض کرتوتوں کے باعﺚ شیطان کے پھسلانے میں آگئے1 لیکن یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا2 اللہ تعالیٰ ہے بخشنے واﻻ اور تحمل واﻻ.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی احد میں مسلمانوں سے جو لغزش اور کوتاہی ہوئی اس کی وجہ سے ان کی پچھلی بعض کمزوریاں تھیں جس کی وجہ سے شیطان اس روز بھی انہیں پھسلانے میں کامیاب ہوگیا۔ جس طرح بعض سلف کا قول ہے کہ ”نیکی کا بدلہ یہ ہے کہ اس کے بعد مزید نیکی کی توفیق ملتی ہے اور برائی کا بدلہ یہ ہے کہ اس کے بعد مزید برائی کاراستہ کھلتا ہے اور ہموار ہوتا ہے“۔
- 2 اللہ تعالیٰ صحابہ (رضي الله عنهم) کی لغزشوں، ان کے نتائج اور حکمتوں کے بیان کے بعد پھر اپنی طرف سے ان کے معافی کا اعلان فرما رہا ہے۔ جس سے ایک تو ان کا محبوب بارگاہ الٰہی ہونا واضح ہے اور دوسرے، عام مومنین کو تنبیہ ہے کہ ان مومنین صادقین کو جب اللہ نے معاف فرما دیا ہے تو اب کسی کے لئے جائز نہیں ہے کہ انہیں ہدف ملامت یا نشانۂ تنقید بنائے۔
3:155 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:155
Al-Mukhtasar
155- اے اصحابِ محمد صلى اللہ عليہ وسلم ! بلاشبہ احد کے دن کہ جس دن مشرکین اور مسلمانوں کے لشکر ٹکرائے تھے تو تم میں سے جو لوگ پسپا ہوئے وہ اپنے بعض گناہوں کی وجہ سے شیطان کے بہکاوے میں آگئے تھے اور اس نے انھیں بہکا دیا تھا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے انھیں معاف کر دیا اور اپنی رحمت و فضل سے ان کا مؤاخذہ نہیں کیا۔ بلاشبہ اللہ اسے بے حد بخشنے والا ہے جو توبہ کرے۔ وہ انتہائی بردبار ہے کہ جلد سزا نہیں دیتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 70
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 70
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 71
آیت 3:155 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:155 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:155 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 70 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 70 · نسخ مصحف (612 صفحات): 71.
آیت 3:155 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 3:155 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:155: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:155 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:155 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 448 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:155 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:155 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔