مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:154

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 154 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 447، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 70 پر ہے۔

ثُمَّ أَنزَلَ عَلَيۡكُم مِّنۢ بَعۡدِ ٱلۡغَمِّ أَمَنَةٗ نُّعَاسٗا يَغۡشَىٰ طَآئِفَةٗ مِّنكُمۡۖ وَطَآئِفَةٞ قَدۡ أَهَمَّتۡهُمۡ أَنفُسُهُمۡ يَظُنُّونَ بِٱللَّهِ غَيۡرَ ٱلۡحَقِّ ظَنَّ ٱلۡجَٰهِلِيَّةِۖ يَقُولُونَ هَل لَّنَا مِنَ ٱلۡأَمۡرِ مِن شَيۡءٖۗ قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَمۡرَ كُلَّهُۥ لِلَّهِۗ يُخۡفُونَ فِيٓ أَنفُسِهِم مَّا لَا يُبۡدُونَ لَكَۖ يَقُولُونَ لَوۡ كَانَ لَنَا مِنَ ٱلۡأَمۡرِ شَيۡءٞ مَّا قُتِلۡنَا هَٰهُنَاۗ قُل لَّوۡ كُنتُمۡ فِي بُيُوتِكُمۡ لَبَرَزَ ٱلَّذِينَ كُتِبَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقَتۡلُ إِلَىٰ مَضَاجِعِهِمۡۖ وَلِيَبۡتَلِيَ ٱللَّهُ مَا فِي صُدُورِكُمۡ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي قُلُوبِكُمۡۚ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

پھر اس نے اس غم کے بعد تم پر امن نازل فرمایا اور تم میں سے ایک جماعت کو امن کی نیند آنے لگی1 ۔ ہاں کچھ وه لوگ بھی تھے کہ انہیں اپنی جانوں کی پڑی ہوئی تھی2، وه اللہ تعالیٰ کے ساتھ ناحق جہالت بھری بدگمانیاں کر رہے تھے3 اور کہتے تھے کیا ہمیں بھی کسی چیز کا اختیار ہے4؟ آپ کہہ دیجئے کہ کام کل کا کل اللہ کے اختیار میں ہے5، یہ لوگ اپنے دلوں کے بھید آپ کو نہیں بتاتے6، کہتے ہیں کہ اگر ہمیں کچھ بھی اختیار ہوتا تو یہاں قتل نہ کئے جاتے7۔ آپ کہہ دیجئے کہ گو تم اپنے گھروں میں ہوتے پھر بھی جن کی قسمت میں قتل ہونا تھا وه تو مقتل کی طرف چل کھڑے ہوتے8، اللہ تعالیٰ کو تمہارے سینوں کے اندر کی چیز کا آزمانا اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے، اس کو پاک کرنا تھا9، اور اللہ تعالی سینوں کے بھید سے آگاه ہے.10

مترجم کے حواشی (10)
  1. 1 مذکورہ سراسیمگی کے بعد اللہ تعالیٰ نے پھر مسلمانوں پر اپنا فضل فرمایا اور میدان جنگ میں باقی رہ جانے والے مسلمانوں پر اونگھ مسلط کر دی۔ یہ اونگھ اللہ کی طرف سے سکینت اور نصرت کی دلیل تھی۔ حضرت ابو طلحہ (رضي الله عنه) فرماتے ہیں کہ میں بھی ان لوگوں میں سے تھا جن پر احد کے دن اونگھ چھائی جا رہی تھی حتیٰ کہ میری تلوار کئی مرتبہ میری ہاتھ سے گری میں اسے پکڑتا، وہ پھر گر جاتی، پھر پکڑتا اور پھر گر جاتی، (صحیح بخاری) نُعَاسًا أَمَنَةً سے بدل ہے۔ طائفہ، واحد اور جمع دونوں کے لئے مستعمل ہے (فتح القدیر )
  2. 2 اس سے مراد منافقین ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسے حالات میں ان کو تو اپنی جانوں ہی کی فکر تھی۔
  3. 3 وہ یہ تھیں کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کا معاملہ باطل ہے، یہ جس دین کی دعوت دیتے ہیں، اس کا مستقبل مخدوش ہے، انہیں اللہ کی مدد ہی حاصل نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔
  4. 4 یعنی کیا اب ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی فتح ونصرت کا امکان ہے؟ یا یہ کہ کیا ہماری بھی کوئی بات چل سکتی ہے اور مانی جا سکتی ہے؟
  5. 5 تمہارے یا دشمن کے اختیار میں نہیں ہے، مدداسی کی طرف سے آئے گی اور کامیابی بھی اس کے حکم سے ہوگی اور رامرونہی بھی اسی کا ہوگا۔
  6. 6 اپنے دلوں میں نفاق چھپائے ہوئے ہیں ظاہر یہ کرتے ہیں کہ وہ رہنمائی کے طالب ہیں۔
  7. 7 یہ وہ آپس میں کہتے یا اپنے دل میں کہتے تھے۔
  8. 8 اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس قسم کی باتوں کا کیا فائدہ؟ موت تو ہر صورت میں آنی ہے اور اسی جگہ پر آنی ہے جہاں اللہ کی طرف سے لکھ دی گئی ہے۔ اگر تم گھروں میں بیٹھے ہوتے اور تمہاری موت کسی مقتل میں لکھی ہوتی تو تمہیں قضا ضروروہاں کھینچ لے جاتی؟۔
  9. 9 یہ جو کچھ ہوا اس سے ایک مقصد یہ بھی تھا کہ تمہارے سینوں کے اندر جو کچھ ہے یعنی ایمان، اسے آزمائے (تاکہ منافق الگ ہو جائیں) اور پھر تمہارے دلوں کو شیطانی وساوس سے پاک کر دے۔
  10. 10 یعنی اس کو تو علم ہے کہ مخلص مسلمان کون ہے اورنفاق کا لبادہ کس نے اوڑھ رکھا ہے ؟ جہاد کی متعدد حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ اس سے مومن اور منافق کھل کر سامنے آجاتے ہیں جنہیں عام لوگ بھی پھر دیکھ اور پہچان لیتے ہیں۔

3:154 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:154 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:154

Al-Mukhtasar

154- اللہ تعالیٰ نے تم پر پھر رنج و غم اور پریشانی کے بعد اطمینان و اعتماد نازل فرمایا۔ اللہ کے وعدے پر یقین رکھنے والے ایک گروہ کو ان کے دلی امن و سکون کی وجہ سے اونگھ نے ڈھانپ لیا اور ایک دوسرے گروہ کو نہ چین حاصل تھا نہ اونگھ۔ یہ لوگ منافق تھے جنھیں بس اپنی جانوں کی سلامتی ہی کی فکر تھی، چنانچہ وہ خوف و اضطراب اور بے چینی میں مبتلا تھے۔ وہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں مختلف قسم کے غلط وسوسوں کا شکار تھے کہ اللہ اپنے رسول کی مدد نہیں کرے گا اور نہ اپنے بندوں کی تائید کرے گا۔ یہ بالکل جاہلیت والے لوگوں کا سا گمان تھا جنھوں نے صحیح معنوں میں اللہ تعالیٰ کی قدر ہی نہیں کی۔ یہ منافق جہالت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اللہ کے بارے میں کہتے تھے: لڑائی کے لیے جانے کے بارے میں کسی نے ہم سے رائے ہی نہیں لی۔ اگر ہمارا اختیار ہوتا تو ہم نہ نکلتے۔ اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان لوگوں سے کہیں: سب حکم اور ساری مرضی صرف اللہ کی ہے، وہ جیسے چاہتا اور جو چاہتا ہے، فیصلہ کرتا ہے اور اس نے جنگ کے لیے تمھارا نکلنا مقدر کیا۔ یہ منافق اپنے دلوں میں شکوک و شبہات اور برے گمان چھپائے ہوئے ہیں جو آپ کے سامنے ظاہر نہیں کرتے۔ یہ کہتے ہیں کہ اگر جنگ کے لیے نکلنے میں ہمیں کچھ اختیار ہوتا تو ہم اس جگہ نہ مارے جاتے۔ اے نبی! ان کی تردید کرتے ہوئے کہہ دیں: اگر تم قتل اور موت کی جگہوں سے دور اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو بھی تم میں سے جن کا قتل ہونا اللہ تعالیٰ نے اس جگہ طے کر دیا تھا، وہ ضرور اپنی قتل گاہ کی طرف نکل آتے۔ اللہ تعالیٰ نے قتل کا یہ فیصلہ تمھارے دلوں، نیتوں اور مقاصد کو پرکھنے کے لیے کیا ہے تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ تمھارے دلوں میں ایمان اور نفاق کی صورت حال کیا ہے۔ اللہ اپنے بندوں کے دلوں کی ہر بات خوب جانتا ہے اور ان کی کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
75
مدینہ مصحف (604 صفحات)
70
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
70
نسخ مصحف (612 صفحات)
71
آیت 3:154 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:154 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:154 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 70 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 70 · نسخ مصحف (612 صفحات): 71.

آیت 3:154 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 75.

آیت 3:154 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:154: حروف کی تعداد 289، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:154 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:154 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 447 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:154 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:154 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play