سورۃ آل عمران 3:161
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 161 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 454، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 71 پر ہے۔
وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَن يَغُلَّۚ وَمَن يَغۡلُلۡ يَأۡتِ بِمَا غَلَّ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ
ناممکن ہے کہ نبی سے خیانت ہو جائے1 ہر خیانت کرنے واﻻ خیانت کو لئے ہوئے قیامت کے دن حاضر ہوگا، پھر ہر شخص کو اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، اور وه ﻇلم نہ کئے جائیں گے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جنگ احد کے دوران جو لوگ مورچہ چھوڑ کر مال غنیمت سمیٹنے دوڑ پڑے تھے ان کا خیال تھا کہ اگر ہم نہ پہنچے تو سارا مال غنیمت دوسرے لوگ سمیٹ لے جائیں گے اس پر تنبیہ کی جا رہی ہے کہ آخر تم نے تصور کیسے کر لیا کہ اس مال میں سے تمہارا حصہ تم کو نہیں دیا جائے گا۔ کیا تمہیں قائد غزوہ محمد (صلى الله عليه وسلم) کی امانت پر اطمینان نہیں۔ یاد رکھو کہ ایک پیغمبر سے کسی قسم کی خیانت کا صدور ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ خیانت، نبوت کے منافی ہے۔ اگر نبی ہی خائن ہو تو پھر اس کی نبوت پر یقین کیوں کر کیا جا سکتا ہے ؟ خیانت بہت بڑا گناہ ہے احادیث میں اس کی سخت مذمت آئی ہے۔
3:161 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:161
Al-Mukhtasar
161- کسی نبی کے لائق نہیں کہ غنیمت میں سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے لیے مقرر کیے ہوئے مخصوص حصے کے علاوہ کوئی چیز لے کر خیانت کرے اور تم میں سے جو شخص مالِ غنیمت سے کوئی چیز چوری کر کے خیانت کرے تو اسے قیامت کے دن رسوائی کی سزا دی جائے گی۔ وہ خیانت سے لیا ہوا سارا مال تمام لوگوں کے سامنے اٹھا کر لائے گا، پھر ہر نفس کو اس کی کمائی کا بغیر کمی کے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ ان کے گناہ زیادہ کر کے ان پر ظلم کیا جائے گا نہ ان کی نیکیاں کم کر کے ان پر ظلم کیا جائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 71
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 71
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 72
آیت 3:161 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:161 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:161 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 71 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 71 · نسخ مصحف (612 صفحات): 72.
آیت 3:161 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 3:161 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:161: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:161 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:161 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 454 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:161 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:161 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔