سورۃ آل عمران 3:168
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 168 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 461، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 72 پر ہے۔
ٱلَّذِينَ قَالُواْ لِإِخۡوَٰنِهِمۡ وَقَعَدُواْ لَوۡ أَطَاعُونَا مَا قُتِلُواْۗ قُلۡ فَٱدۡرَءُواْ عَنۡ أَنفُسِكُمُ ٱلۡمَوۡتَ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
یہ وه لوگ ہیں جو خود بھی بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کی بابت کہا کہ اگر وه بھی ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے۔ کہہ دیجئے! کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی جانوں سے موت کو ہٹا دو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ منافقین کے اس قول کا رد ہے کہ اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم سچے ہو تو اپنے سے موت ٹال کر دکھاؤ مطلب یہ ہے کہ تقدیر سے کسی کو مفر نہیں۔ موت بھی جہاں اور جیسے مقدر ہے، وہاں اور اسی صورت میں آکر رہے گی۔ اس لئے جہاد اور اللہ کی راہ میں لڑنے سے گریز وفرار یہ کسی کو موت کے شکنجے سے نہیں بچا سکتا۔
3:168 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:168
Al-Mukhtasar
168- یہی وہ لوگ ہیں جو جنگ سے پیچھے رہے اور انھوں نے احد میں شہید ہونے والے اپنے عزیزوں کے بارے میں کہا: اگر وہ ہماری بات مان لیتے اور لڑائی کے لیے نہ نکلتے تو قتل نہ ہوتے۔ اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان کی تردید کرتے ہوئے کہیں: اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو کہ ’’اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ ہوتے‘‘ اور تمھارے موت سے ابھی تک بچے رہنے کا سبب جہاد میں شامل نہ ہونا ہے تو پھر خود سے موت ٹال کر دکھاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 72
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 72
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 73
آیت 3:168 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:168 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:168 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 72 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 72 · نسخ مصحف (612 صفحات): 73.
آیت 3:168 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 3:168 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:168: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:168 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:168 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 461 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:168 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:168 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔