مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:169

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 169 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 462، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 72 پر ہے۔

وَلَا تَحۡسَبَنَّ ٱلَّذِينَ قُتِلُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ أَمۡوَٰتَۢاۚ بَلۡ أَحۡيَآءٌ عِندَ رَبِّهِمۡ يُرۡزَقُونَ

جو لوگ اللہ کی راه میں شہید کئے گئے ہیں ان کو ہرگز مرده نہ سمجھیں، بلکہ وه زنده ہیں اپنے رب کے پاس روزیاں دیئے جاتے ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 شہدا کی یہ زندگی حقیقی ہے یا مجازی، یقیناً حقیقی ہے لیکن اس کا شعور اہل دنیا کو نہیں جیسا کہ قرآن نے وضاحت کر دی ہے۔ ملاحظہ ہو (سورۂ بقرۃ آیت نمبر 154) پھر اس زندگی کا مطلب کیا ہے ؟ بعض کہتے ہیں قبروں میں ان کی روحیں لوٹا دی جاتی ہیں اور وہاں اللہ کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ جنت کے پھلوں کی خوشبوئیں انہیں آتی ہیں۔ جس سے ان کے مشام جان معطر رہتے ہیں۔ لیکن حدیث سے ایک تیسری شکل معلوم ہوتی ہے اس لئے وہی صحیح ہے، وہ یہ کہ اس کی روحیں سبز پرندوں کے جوف یا سینوں میں داخل کر دی جاتی ہیں اور وہ جنت میں کھاتی پھرتی اور اس کی نعمتوں سے متمتع ہوتی ہیں (فتح القدیر بحوالہ صحیح مسلم، کتاب الامارۃ)

3:169 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:169 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:169

Al-Mukhtasar

169- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! جو لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں، آپ انھیں مردہ گمان نہ کریں بلکہ وہ اللہ کے ہاں اس کے عزت و احترام والے گھر میں ایک خاص زندگی گزار رہے ہیں۔ انھیں انواع و اقسام کی ایسی ایسی نعمتوں سے نوازا جا رہا ہے جنھیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
72
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
72
نسخ مصحف (612 صفحات)
73
آیت 3:169 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:169 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:169 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 72 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 72 · نسخ مصحف (612 صفحات): 73.

آیت 3:169 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 3:169 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:169: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:169 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:169 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 462 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:169 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:169 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play