سورۃ آل عمران 3:167
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 167 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 460، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 72 پر ہے۔
وَلِيَعۡلَمَ ٱلَّذِينَ نَافَقُواْۚ وَقِيلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡاْ قَٰتِلُواْ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ أَوِ ٱدۡفَعُواْۖ قَالُواْ لَوۡ نَعۡلَمُ قِتَالٗا لَّٱتَّبَعۡنَٰكُمۡۗ هُمۡ لِلۡكُفۡرِ يَوۡمَئِذٍ أَقۡرَبُ مِنۡهُمۡ لِلۡإِيمَٰنِۚ يَقُولُونَ بِأَفۡوَٰهِهِم مَّا لَيۡسَ فِي قُلُوبِهِمۡۚ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يَكۡتُمُونَ
اور منافقوں کو بھی معلوم کر لے1 جن سے کہا گیا کہ آؤ اللہ کی راه میں جہاد کرو، یا کافروں کو ہٹاو، ٴ تو وه کہنے لگے کہ اگر ہم لڑائی جانتے ہوتے تو ضرور ساتھ دیتے2، وه اس دن بہ نسبت ایمان کے کفر سے بہت قریب تھے3، اپنے منھ سے وه باتیں بناتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں4، اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جسے وه چھپاتے ہیں.
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی احد میں تمہیں جو کچھ نقصان پہنچا، وہ اللہ کے حکم سے ہی پہنچا ہے (تاکہ آئندہ تم اطاعت رسول کا کما حقہ اہتمام کرو) علاوہ ازیں اس کا ایک مقصد مومنین اور منافقین کو ایک دوسرے سے الگ اور ممتاز کرنا بھی تھا۔
- 2 لڑائی جاننے کا مطلب یہ ہے کہ اگر واقعی آپ لوگ لڑائی لڑنے چل رہے ہوتے تو ہم بھی ساتھ دیتے۔ مگر آپ تو لڑائی کے بجائے اپنے آپ کو تباہی کے دہانے میں جھونکتے جا رہے ہیں۔ ایسے غلط کام میں ہم کیوں آپ کا ساتھ دیں۔ یہ عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوں نے اس لئے کہا کہ ان کی بات نہیں مانی گئی تھی اور اس وقت کہا جب وہ مقام شوط پر پہنچ کر واپس ہو رہے تھے اور عبداللہ بن حرام انصاری (رضي الله عنه) انہیں سمجھا بجھا کر شریک جنگ کرنے کی کوشش کر رہے تھے (قدرے تفصیل گزر چکی ہے )
- 3 اپنے نفاق اور ان باتوں کی وجہ سے جو انہوں نے کیں۔
- 4 یعنی زبان سے تو ظاہر کیا جو مذکور ہوا لیکن دل میں یہ تھا کہ ہماری علیحدگی سے ایک تو مسلمانوں کے اندر بھی ضعف پیدا ہوگا۔ دوسرے، کافروں کو فائدہ ہوگا۔ مقصد اسلام، مسلمانوں اور نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو نقصان پہنچانا تھا۔
3:167 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:167
Al-Mukhtasar
167- تاکہ وہ منافقوں کو بھی بے نقاب کرے، وہ منافق جن سے کہا گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتال کرو یا مسلمانوں کی تعداد میں بظاہر اضافہ کر کےدفاعی ضروریات کو پورا کرو تو انھوں نے کہا: اگر ہمیں یقین ہوتا کہ لڑائی ہوگی تو ہم ضرور تمھارے پیچھے آتے لیکن ہم سمجھتے تھے کہ تمھارے اور ان لوگوں کے درمیان لڑائی نہیں ہوگی۔ وہ اس وقت جس حالت میں تھے، وہ ان کے ایمان کے بجائے کفر پر زیادہ دلالت کر رہی تھی۔ وہ اپنی زبانوں سے وہ کچھ کہہ رہے تھے جو ان کے دلوں میں نہیں تھا۔ اللہ اسے خوب جانتا ہے جو انھوں نے اپنے سینوں میں چھپا رکھا ہے اور وہ جلد انھیں اس کی سزا بھی دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 33
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 72
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 72
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 73
آیت 3:167 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:167 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:167 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 72 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 72 · نسخ مصحف (612 صفحات): 73.
آیت 3:167 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 33.
آیت 3:167 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:167: حروف کی تعداد 147، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:167 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:167 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 460 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:167 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:167 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔