مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:185

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 185 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 478، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 74 پر ہے۔

كُلُّ نَفۡسٖ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡتِۗ وَإِنَّمَا تُوَفَّوۡنَ أُجُورَكُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۖ فَمَن زُحۡزِحَ عَنِ ٱلنَّارِ وَأُدۡخِلَ ٱلۡجَنَّةَ فَقَدۡ فَازَۗ وَمَا ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَآ إِلَّا مَتَٰعُ ٱلۡغُرُورِ

ہر جان موت کا مزه چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بے شک وه کامیاب ہوگیا، اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس1 ہے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس آیت میں ایک تو اس اٹل حقیقت کا بیان ہے کہ موت سے کسی کو مفر نہیں۔ دوسرا یہ کہ دنیا میں جس نے، اچھا یا برا، جو کچھ کیا ہوگا، اس کو اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ تیسرا، کامیابی کا معیار بتلایا گیا ہے کہ کامیاب اصل میں وہ ہے جس نے دنیا میں رہ کر اپنے رب کو راضی کر لیا جس کے نتیجے میں جہنم سے دور اور جنت میں داخل کر دیا گیا۔ چوتھا یہ کہ دنیا کی زندگی سامان فریب ہے، جو اس سے دامن بچا کر نکل گیا، وہ خوش نصیب اور جو اس کے فریب میں پھنس گیا، وہ ناکام ونامراد ہے۔

3:185 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:185 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:185

Al-Mukhtasar

185- ہر جان، چاہے وہ کوئی بھی ہو، اسے موت کا ذائقہ لازمی چکھنا ہے، لہٰذا مخلوق کو اس دنیا سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے۔ قیامت کے دن تمھیں بغیر کسی کمی کے تمھارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا، پھر جسے اللہ تعالیٰ نے آگ سے دور کر کے جنت میں داخل کر دیا تو اس نے وہ خیر پا لی جس کی وہ امید رکھتا تھا اور اس نے اس شر سے نجات پا لی جس سے وہ ڈرتا اور خوف کھاتا تھا۔ دنیا کی زندگی تو بس ختم ہونے والا سامان ہے جس سے دھوکا کھانے والا ہی دل لگاتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
74
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
74
نسخ مصحف (612 صفحات)
75
آیت 3:185 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:185 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:185 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 74 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 74 · نسخ مصحف (612 صفحات): 75.

آیت 3:185 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 3:185 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:185: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:185 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:185 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 478 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:185 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:185 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play