سورۃ آل عمران 3:187
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 187 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 480، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 75 پر ہے۔
وَإِذۡ أَخَذَ ٱللَّهُ مِيثَٰقَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ لَتُبَيِّنُنَّهُۥ لِلنَّاسِ وَلَا تَكۡتُمُونَهُۥ فَنَبَذُوهُ وَرَآءَ ظُهُورِهِمۡ وَٱشۡتَرَوۡاْ بِهِۦ ثَمَنٗا قَلِيلٗاۖ فَبِئۡسَ مَا يَشۡتَرُونَ
اور اللہ تعالیٰ نے جب اہل کتاب سے عہد لیا کہ تم اسے سب لوگوں سے ضرور بیان کرو گے اور اسے چھپاؤ گے نہیں، تو پھر بھی ان لوگوں نے اس عہد کو اپنی پیٹھ پیچھے ڈال دیا اور اسے بہت کم قیمت پر بیچ ڈاﻻ۔ ان کا یہ بیوپار بہت برا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس میں اہل کتاب کوزجر وتوبیخ کی جارہی ہے کہ ان سے اللہ نے یہ عہد لیا تھا کہ کتاب الٰہی (تورات اورانجیل) میں جو باتیں درج ہیں اور آخری نبی کی جو صفات ہیں، انہیں لوگوں کے سامنے بیان کریں گے اور انہیں چھپائیں گے نہیں۔ لیکن ان لوگوں نے دنیا کے تھوڑے سے مفادات کے لئے اللہ کے اس عہد کو پس پشت ڈال دیا۔یہ گویا اہل علم کو تلقین وتنبیہ ہے کہ ان کے ہاں جو علم نافع ہے، جس سے لوگوں کے عقائد واعمال کی اصلاح ہو سکتی ہو، وہ لوگوں تک ضرور پہنچانا چاہئے اور دنیوی اغراض ومفادات کی خاطر ان کو چھپانا بہت بڑا جرم ہے۔ قیامت والے دن ایسے لوگوں کو آگ کی لگام پہنائی جائے گی (کما فی الحدیث)
3:187 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:187
Al-Mukhtasar
187- اور اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! یاد کریں جب اللہ تعالیٰ نے اہلِ کتاب یہود و نصاریٰ کے علماء سے پختہ عہد لیا کہ تم اللہ تعالیٰ کی کتاب لوگوں کے سامنے واضح کرو گے اور اس میں جو ہدایت اور محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی نبوت ثابت کرنے والے دلائل ہیں، انھیں چھپاؤ گے نہیں تو انھوں نے اس کی پاسداری کی نہ اسے قابلِ توجہ سمجھا، چنانچہ انھوں نے حق کو چھپایا اور باطل کو ظاہر کیا اور اللہ تعالیٰ کے عہد کے عوض معمولی قیمت، جیسے دنیاوی عزت اور مال کو لینا، پسند کیا۔ یہ قیمت نہایت بری اور حقیر ہے جو وہ اللہ کے عہد کے بدلے میں لیتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 75
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 75
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 76
آیت 3:187 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:187 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:187 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 75 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 75 · نسخ مصحف (612 صفحات): 76.
آیت 3:187 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 3:187 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:187: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:187 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:187 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 480 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:187 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:187 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔