مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:198

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 198 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 491، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 76 پر ہے۔

لَٰكِنِ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ رَبَّهُمۡ لَهُمۡ جَنَّٰتٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا نُزُلٗا مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِۗ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٞ لِّلۡأَبۡرَارِ

لیکن جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، ان میں وه ہمیشہ رہیں گے یہ مہمانی ہے اللہ کی طرف سے اور نیک کاروں کے لئے جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے وه بہت ہی بہتر ہے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ان کے برعکس جو تقویٰ اور خدا خوفی کی زندگی گزار کر اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے۔ گو دنیا میں ان کے پاس خدا فراموشوں کی طرح دولت کے انبار اور رزق کی فراوانی نہ رہی ہوگی، مگر وہ اللہ کے مہمان ہوں گے جو تمام کائنات کا خالق ومالک ہے اور وہاں ان ابرار (نیک لوگوں) کو جو اجر وصلہ ملے گا، وہ اس سے بہتر ہوگا جو دنیا میں کافروں کو عارضی طور پر ملتا ہے۔

3:198 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:198 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:198

Al-Mukhtasar

198- لیکن جن لوگوں نے اپنے رب کے احکام مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر تقویٰ اختیار کیا، ان کے لیے جنتیں ہیں جن کے محلات کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ اللہ کی طرف سے ان کے لیے بدلہ تیار کیا گیا ہے۔ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنے نیکوکار بندوں کے لیے تیار کر رکھا ہے، وہ دنیا کی ان لذتوں سے کہیں بہتر اور افضل ہے جن میں کافر نقل و حرکت کر رہے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
4
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
76
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
76
نسخ مصحف (612 صفحات)
77
آیت 3:198 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:198 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 4.

آیت 3:198 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 76 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 76 · نسخ مصحف (612 صفحات): 77.

آیت 3:198 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 3:198 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:198: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:198 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:198 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 491 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:198 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:198 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play