سورۃ آل عمران 3:33
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 326، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 54 پر ہے۔
۞ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصۡطَفَىٰٓ ءَادَمَ وَنُوحٗا وَءَالَ إِبۡرَٰهِيمَ وَءَالَ عِمۡرَٰنَ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ
بے شک اللہ تعالیٰ نے تمام جہان کے لوگوں میں سے آدم (علیہ السلام) کو اور نوح (علیہ السلام) کو، ابراہیم (علیہ السلام) کے خاندان اور عمران کے خاندان کو منتخب فرما لیا۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 انبیا (عليهم السلام)کے خاندانوں میں دو عمران ہوئے ہیں۔ ایک حضرت موسیٰ وہارون علیھما السلام کے والد اور دوسرے حضرت مریم علیہا السلام کے والد۔ اس آیت میں اکثر مفسرین کے نزدیک یہی دوسرے عمران مراد ہیں اور اس خاندان کو بلند درجہ حضرت مریم علیہا السلام اور ان کے بیٹے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی وجہ سے حاصل ہوا اور حضرت مریم علیہا السلام کی والدہ کا نام مفسرین نے حنَّة بِنْت فَاقُوذ لکھا ہے (تفسیر قرطبی وابن کثیر) اس آیت میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے آل عمران کے علاوہ مزید تین خاندانوں کا تذکرہ فرمایا ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے وقت میں جہانوں پر فضیلت عطافرمائی۔ ان میں پہلے حضرت آدم (عليه السلام) ہیں، جنہیں اللہ نے اپنے ہاتھ سے بنایا اور اس میں اپنی طرف سے روح پھونکی،انہیں مسجود ملائک بنایا،اسما کا علم انہیں عطا کیا اور انہیں جنت میں رہائش پذیر کیا، جس سے پھر انہیں زمین میں بھیج دیا گیا جس میں اس کی بہت سی حکمتیں تھیں۔ دوسرے حضرت نوح (عليه السلام) ہیں، انہیں اس وقت رسول بنا کر بھیجا گیا جب لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو معبود بنا لیا، انہیں عمر طویل عطا کی گئی، انہوں نے اپنی قوم کو ساڑھے نو سو سال تبلیغ کی، لیکن چند افراد کے سوا، کوئی آپ پر ایمان نہیں لایا۔ بالآخر آپ کی بددعا سے اہل ایمان کے سوا، دوسرے تمام لوگوں کو غرق کر دیا گیا۔ آل ابراہیم کو یہ فضیلت عطا کی کہ ان میں انبیا وسلاطین کاسلسلہ قائم کیا اور بیشتر پیغمبر آپ ہی کی نسل سے ہوئے۔ حتیٰ کہ علی الاطلاق کائنات میں سب سے افضل حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے اسماعیل (عليه السلام) کی نسل سے ہوئے۔
3:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:33
Al-Mukhtasar
33- اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو چنا تو فرشتوں سے انھیں سجدہ کرایا اور نوح علیہ السلام کا انتخاب کیا تو انھیں اہلِ زمین کی طرف پہلا رسول بنایا اور آلِ ابراہیم کا چناؤ کیا تو نبوت ان کی اولاد میں باقی رکھی اور اسی طرح عمران کی اولاد کا انتخاب کیا۔ ان سب کو منتخب کرکے اپنے زمانے کے لوگوں پر فضیلت بخشی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 54
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 54
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 55
آیت 3:33 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:33 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 3:33 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 54 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 54 · نسخ مصحف (612 صفحات): 55.
آیت 3:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 3:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:33: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 326 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:33 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔