مواد پر جائیں

سورۃ آل عمران 3:39

یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 332، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 55 پر ہے۔

فَنَادَتۡهُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَهُوَ قَآئِمٞ يُصَلِّي فِي ٱلۡمِحۡرَابِ أَنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّرُكَ بِيَحۡيَىٰ مُصَدِّقَۢا بِكَلِمَةٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَسَيِّدٗا وَحَصُورٗا وَنَبِيّٗا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

پس فرشتوں نے انہیں آواز دی، جب کہ وه حجرے میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، کہ اللہ تعالیٰ تجھے یحيٰ کی یقینی خوشخبری دیتا ہے جو1 اللہ تعالیٰ کے کلمہ کی تصدیق کرنے واﻻ2، سردار، ضابط نفس اور نبی ہے نیک لوگوں میں سے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 بے موسمی پھل دیکھ کر حضرت زکریا (عليه السلام) کے دل میں بھی (بڑھاپے اور بیوی کے بانجھ ہونے کے باوجود) یہ آرزو پیدا ہوئی کہ کاش اللہ تعالیٰ انہیں بھی اسی طرح اولاد سے نواز دے۔ چنانچہ بے اختیار دعا کے لئےہاتھ بارگاہ الٰہی میں اٹھ گئے،جسے اللہ تعالیٰ نے شرف قبولیت سے نوازا۔
  2. 2 اللہ کے کلمے کی تصدیق سے مراد حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی تصدیق ہے۔ گویا حضرت یحییٰ، حضرت عیسی علیہما السلام سے بڑے ہوئے۔ دونوں آپس میں خالہ زاد تھے۔ دونوں نے ایک دوسرے کی تائید کی۔ سیداً کے معنی ہیں سردار حصوراً کے معنی ہیں، گناہوں سے پاک یعنی گناہوں کے قریب نہیں پھٹکتے گویا کہ ان کو ان سے روک دیا گیا ہے۔ یعنی حَصُورٌبمعنی مَحْصُورٌ، بعض نے اس کے معنی نامرد کے کئے ہیں۔ لیکن یہ صحیح نہیں، کیونکہ یہ ایک عیب ہے جب کہ یہاں ان کا ذکر مدح اور فضیلت کے طور پر کیا گیا ہے۔

3:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ آل عمران
0/200
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي آل عمران 3:39 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 3:39

Al-Mukhtasar

39- فرشتوں نے انھیں مخاطب کر کے کہا جبکہ وہ اپنی عبادت گاہ میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے: اللہ تعالیٰ آپ کو بیٹے کی خوشخبری دیتا ہے۔ اس نومولود کا نام یحییٰ ہو گا۔ اس کی صفت یہ ہوگی کہ وہ اللہ کے کلمے عیسیٰ ابن مریم کی تصدیق کرنے والا ہوگا … عیسیٰ علیہ السلام کو کلمہ کہنے کی و جہ یہ ہے کہ وہ ایک خاص طریقے سے اللہ تعالیٰ کے ایک کلمے کی بدولت پیدا ہوئے … اور یہ نومولود علم و عبادت میں اپنی قوم کا سردار ہوگا۔ وہ خود کو نفسانی خواہشات سے دور رکھنے والا ہوگا اور عورتوں میں دلچسپی نہ رکھنے والا ہوگا۔ وہ اپنے رب کی عبادت کے لیے ہمہ وقت حاضرہوگا اور نیکوکاروں میں سے نبی بھی ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
55
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
55
نسخ مصحف (612 صفحات)
56
آیت 3:39 کس سورت میں ہے؟

سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.

آیت 3:39 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 3:39 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 55 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 55 · نسخ مصحف (612 صفحات): 56.

آیت 3:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 3:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 3:39: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 3:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 3:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 332 ہے۔

سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔

سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ آل عمران مدنی ہے۔

کیا آیت 3:39 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 3:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play