سورۃ النحل 16:106
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 106 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2007، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 279 پر ہے۔
مَن كَفَرَ بِٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ إِيمَٰنِهِۦٓ إِلَّا مَنۡ أُكۡرِهَ وَقَلۡبُهُۥ مُطۡمَئِنُّۢ بِٱلۡإِيمَٰنِ وَلَٰكِن مَّن شَرَحَ بِٱلۡكُفۡرِ صَدۡرٗا فَعَلَيۡهِمۡ غَضَبٞ مِّنَ ٱللَّهِ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ
جو شخص اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرے بجز اس کے جس پر جبر کیا جائے اور اس کا دل ایمان پر برقرار ہو1 ، مگر جو لوگ کھلے دل سے کفر کریں تو ان پر اللہ کا غضب ہے اور انہی کے لیے بہت بڑا عذاب ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جس شخص کو کفر پر مجبور کیا جائے اور وہ جان بچانے کے لئے قولاً یا فعلاً کفر کا ارتکاب کر لے جبکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو، تو وہ کافر نہیں ہوگا، نہ اس کی بیوی اس سے جدا ہوگی اور نہ اس پر دیگر احکام کفر لاگو ہونگیں۔ قَالَهُ الْقُرْطُبِي (فتح القدیر)
- 2 یہ مرتد ہونے کی سزا ہے کہ وہ غضب الٰہی اور عذاب عظیم کے مستحق ہوں گے اور اس کی دنیاوی سزا قتل ہے جیسا کہ حدیث میں ہے۔ (مزید تفصیل کے لئے دیکھئے سورۂ بقرہ، آیت 217 اور آیت 256 کا حاشیہ)۔
16:106 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:106
Al-Mukhtasar
106- جو شخص اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرے، سوائے اس کے جسے کفر کرنے پر مجبور کیا گیا اور اس نے زبان سے کلمۂ کفر بول دیا جبکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن اور اس کی حقیقت پر یقین رکھتا ہے، لیکن جو کھلے دل سے کفر کرے، ایمان پر اسے ترجیح دے اور دل کی خوشی سے کفر اپنائے تو وہ اسلام سے مرتد ہے اور ایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 279
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 279
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 280
آیت 16:106 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:106 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:106 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 279 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 279 · نسخ مصحف (612 صفحات): 280.
آیت 16:106 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 16:106 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:106: حروف کی تعداد 92، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:106 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:106 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,007 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:106 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:106 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔