سورۃ النحل 16:110
یہ سورۃ النحل کی 128 آیات میں سے آیت 110 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2011، پارہ 14۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 279 پر ہے۔
ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا فُتِنُواْ ثُمَّ جَٰهَدُواْ وَصَبَرُوٓاْ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعۡدِهَا لَغَفُورٞ رَّحِيمٞ
جن لوگوں نے فتنوں میں ڈالے جانے کے بعد ہجرت کی پھر جہاد کیا اور صبر کا ﺛبوت دیا بیشک تیرا پروردگار ان باتوں کے بعد انہیں بخشنے واﻻ اور مہربانیاں کرنے واﻻ ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ مکے کے ان مسلمانوں کا تذکرہ ہے جو کمزور تھے اور قبول اسلام کی وجہ سے کفار کے ظلم وستم کا نشانہ بنے رہے۔ بالآخر انہیں ہجرت کا حکم دیا گیا تو اپنے خویش و اقارب، وطن مالوف اور مال جائداد سب کچھ چھوڑ کر حبشہ یا مدینہ چلے گئے، پھر جب کفار کے ساتھ معرکہ آرائی کا مرحلہ آیا تو مردانہ وار لڑے اور جہاد میں بھرپور حصہ لیا اور پھر اس کی راہ کی شدتوں اور الم ناکیوں کو صبر کے ساتھ برداشت کیا۔ ان تمام باتوں کے بعد یقیناً تیرا رب ان کے لئے غفور ورحیم ہے یعنی رب کی مغفرت ورحمت کے حصول کے لئے ایمان اور اعمال صالح کی ضرورت ہے، جیسا کہ مذکورہ مہاجرین نے ایمان وعمل کا عمدہ نمونہ پیش کیا تو رب کی رحمت ومغفرت سے وہ شاد کام ہوئے۔ رِضِيَ اللهَ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ۔
16:110 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 16:110
Al-Mukhtasar
110- پھر اے رسول! آپ کا رب بے حد بخشنے والا اور کمزور مومنوں کے ساتھ بہت مہربان ہے جنھوں نے مشرکوں کی ایذاؤں کے بعد مکے سے مدینے ہجرت کی۔ ان مشرکوں نے ان کمزوروں کو ان کے دین کے بارے میں اس قدر آزمائش میں ڈالا کہ وہ زبان سے کلمۂ کفر کہنے پر مجبور ہوگئے جبکہ ان کے دل ایمان پر مطمئن تھے۔ پھر انھوں نے اللہ کے کلمے کی سر بلندی کے لیے اور کافروں کی بات کو نیچا کرنے کے لیے اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور اس راہ میں آنے والی مشقتوں پر صبر کیا۔ بلاشبہ اس آزمائش اور عذاب جھیلنے کے بعد جس میں انھیں مبتلا کیا گیا حتی کہ انھوں نے کلمۂ کفر تک زبان سے بول دیا، آپ کا رب انھیں بے حد بخشنے والا اور ان پر خوب مہربانیاں کرنے والا ہے کیونکہ انھوں نے کفر کی بات نہایت مجبور ہو کر کہی تھی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 14
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 279
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 279
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 280
آیت 16:110 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النحل. 114 میں سے سورت نمبر 16 · آیات کی تعداد: 128.
آیت 16:110 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 14.
آیت 16:110 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 279 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 279 · نسخ مصحف (612 صفحات): 280.
آیت 16:110 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 16:110 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 16:110: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 16:110 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 16:110 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,011 ہے۔
سورۃ النحل میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النحل: آیات کی تعداد 128۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 16 پر ہے۔
سورۃ النحل مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النحل مکی ہے۔
کیا آیت 16:110 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 16:110 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النحل کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 128 آیات اور 1,844 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔