سورۃ النساء 4:129
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 129 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 622، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 99 پر ہے۔
وَلَن تَسۡتَطِيعُوٓاْ أَن تَعۡدِلُواْ بَيۡنَ ٱلنِّسَآءِ وَلَوۡ حَرَصۡتُمۡۖ فَلَا تَمِيلُواْ كُلَّ ٱلۡمَيۡلِ فَتَذَرُوهَا كَٱلۡمُعَلَّقَةِۚ وَإِن تُصۡلِحُواْ وَتَتَّقُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُورٗا رَّحِيمٗا
تم سے یہ تو کبھی نہ ہو سکے گا کہ اپنی تمام بیویوں میں ہر طرح عدل کرو، گو تم اس کی کتنی ہی خواہش وکوشش کر لو، اس لئے بالکل ہی ایک کی طرف مائل ہو کر دوسری کو ادھڑ لٹکتی ہوئی نہ چھوڑو1 اور اگر تم اصلاح کرو اور تقویٰ اختیار کرو تو، بے شک اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور رحمت واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ایک دوسری صورت ہے کہ ایک شخص کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں تو دلی تعلق اور محبت میں وہ سب کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کر سکتا۔ کیونکہ محبت، فعل قلب ہے جس پر کسی کو اختیار نہیں ہے۔ خود نبی (صلى الله عليه وسلم) کو بھی اپنی بیویوں میں سب سے زیادہ محبت حضرت عائشہ (رضی الله عنها) سے تھی۔ خواہش کے باوجود انصاف نہ کرنے سے مطلب یہی قلبی میلان اور محبت میں عدم مساوات ہے۔ اگر یہ قلبی محبت ظاہری حقوق کی مساوات میں مانع نہ بنے تو عنداللہ قابل مواخذہ نہیں۔ جس طرح کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اس کا نہایت عمدہ نمونہ پیش فرمایا۔ لیکن اکثر لوگ اس قلبی محبت کی وجہ سے دوسری بیویوں کے حقوق کی ادائیگی میں بہت کوتاہی کرتے ہیں اور ظاہری طور پر بھی محبوب بیوی کی طرح دوسری بیویوں کے حقوق ادا نہیں کرتے اور انہیں معلقہ (درمیان میں لٹکی ہوئی) بنا کر رکھ چھوڑتے ہیں، نہ انہیں طلاق دیتے ہیں نہ حقوق زوجیت ادا کرتے ہیں۔ یہ انتہائی ظلم ہے جس سے یہاں روکا گیا ہے اور نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بھی فرمایا ہےجس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ایک کی طرف ہی مائل ہو (یعنی دوسری کو نظر انداز کئے رکھے) تو قیامت کے دن وہ اس طرح آئے گا کہ اس کے جسم کا ایک حصہ (یعنی نصف) ساقط ہوگا، (ترمذي، كتاب النكاح)
4:129 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:129
Al-Mukhtasar
129- اے خاوندو! تم دلی تعلق میں اپنی بیویوں سے پوری طرح انصاف کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے، خواہ تم ایسا چاہو بھی، اس کی وجہ یہ ہے کہ کئی معاملات تمھارے بس میں نہیں ہوتے، لہٰذا تم جس سے محبت نہیں کرتے، اسے کلی طور پر نہ چھوڑ دو کہ وہ درمیان میں لٹکی رہے کہ شوہر کے ہوتے ہوئے بھی وہ بے شوہر رہے اور نہ شوہر اس کا حق ادا کرے اور شادی شدہ ہونے کی وجہ سے وہ کوئی دوسرا شوہر بھی تلاش نہ کر سکے۔ اگر تم آپس کے معاملات کی اصلاح کر لو کہ تم اپنی خواہشات کی قربانی دے کر نہ چاہتے ہوئے بھی بیوی کا حق ادا کرو اور اس کے معاملے میں اللہ سے ڈرتے رہو تو اللہ تعالیٰ بے حد بخشنے والا اور تم پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 5
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 99
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 99
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 100
آیت 4:129 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:129 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 5.
آیت 4:129 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 99 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 99 · نسخ مصحف (612 صفحات): 100.
آیت 4:129 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 4:129 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:129: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:129 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:129 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 622 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:129 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:129 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔