مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:128

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 128 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 621، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 99 پر ہے۔

وَإِنِ ٱمۡرَأَةٌ خَافَتۡ مِنۢ بَعۡلِهَا نُشُوزًا أَوۡ إِعۡرَاضٗا فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَآ أَن يُصۡلِحَا بَيۡنَهُمَا صُلۡحٗاۚ وَٱلصُّلۡحُ خَيۡرٞۗ وَأُحۡضِرَتِ ٱلۡأَنفُسُ ٱلشُّحَّۚ وَإِن تُحۡسِنُواْ وَتَتَّقُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٗا

اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی بد دماغی اور بے پرواہی کا خوف ہو تو دونوں آپس میں جو صلح کر لیں اس میں کسی پر کوئی گناه نہیں1 ۔ صلح بہت بہتر چیز ہے، طمع ہر ہر نفس میں شامل کر دی گئی ہے2۔ اگر تم اچھا سلوک کرو اور پرہیزگاری کرو تو تم جو کر رہے ہو اس پر اللہ تعالیٰ پوری طرح خبردار ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 خاوند اگر کسی وجہ سے اپنی بیوی کو ناپسند کرے اور اس سے دور رہنا (نشوز) اور اعراض کرنا معمول بنالے یا ایک سے زیادہ بیویاں ہونے کی صورت میں کسی کم تر خوب صورت بیوی سے اعراض کرے تو عورت اپنا کچھ حق چھوڑ کر (مہر سے یا نان ونفقہ سے یا باری سے) خاوند سے مصالحت کر لے تو اس مصالحت میں خاوند یا بیوی پر کوئی گناہ نہیں۔ کیونکہ صلح بہرحال بہتر ہے۔ حضرت ام المومنین سودۃ (رضی الله عنها) نے بھی بڑھاپے میں اپنی باری حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کے لئے ہبہ کر دی تھی جسے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے قبول فرما لیا تھا۔ (صحيح بخاري ومسلم- كتاب النكاح)
  2. 2 شح بخل اور طمع کو کہتے ہیں۔ یہاں مراد اپنا اپنا مفاد ہے جو ہر نفس کو عزیز ہوتا ہے یعنی ہر نفس اپنے مفاد میں بخل اور طمع سے کام لیتا ہے۔

4:128 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:128 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:128

Al-Mukhtasar

128- اگر کسی عورت کو اس بات کا خدشہ ہو کہ اس کے خاوند کو اس میں دلچسپی نہیں رہی اور وہ اس سے الگ ہو جائے گا تو پھر ان دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ وہ کسی بات پر مصالحت کر لیں، مثلاً: عورت اپنے بعض واجبی حقوق سے دستبردار ہو جائے جیسے نان و نفقہ یا خاوند کا اس کے ہاں رات گزارنا۔ اس صورت میں صلح طلاق سے بہتر ہے۔ انسانی فطرت میں اگرچہ حرص اور بخل پایا جاتا ہے اور وہ اپنے حق سے دستبرداری پر آمادہ نہیں ہوتا لیکن میاں بیوی دونوں کو چاہیے کہ وہ خود کو درگزر کرنے اور احسان اور بھلائی کرنے کا عادی بنا کر اس کا علاج کریں۔ اگر تم اپنے تمام معاملات میں احسان اور بھلائی کی راہ اختیار کرو اور اللہ کے احکام مانتے ہوئے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اس سے ڈرتے رہو تو بلاشبہ جو تم عمل کرتے ہو، اللہ اس سے باخبر ہے۔ اس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں اور وہ جلد تمھیں اس کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
99
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
99
نسخ مصحف (612 صفحات)
100
آیت 4:128 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:128 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:128 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 99 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 99 · نسخ مصحف (612 صفحات): 100.

آیت 4:128 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 4:128 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:128: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:128 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:128 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 621 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:128 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:128 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play