سورۃ النساء 4:151
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 151 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 644، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 102 پر ہے۔
أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَٰفِرُونَ حَقّٗاۚ وَأَعۡتَدۡنَا لِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٗا مُّهِينٗا
یقین مانو کہ یہ سب لوگ اصلی کافر ہیں1 ، اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اہل کتاب کے متعلق پہلے گزر چکا ہے کہ وہ بعض نبیوں کو مانتے تھے اور بعض کو نہیں۔ جیسے یہود نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) و حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) اور عیسائیوں نے حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انبیاء (عليهم السلام) کے درمیان تفریق کرنے والے یہ پکے کافر ہیں۔
4:151 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:151
Al-Mukhtasar
151- جو لوگ اس راہ پر چل رہے ہیں وہ پکے کافر ہیں کیونکہ جس نے سارے رسولوں کو یا ان میں سے بعض کوجھٹلایا، اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں سے کفر کیا۔ اور ہم نے کافروں کے لیے قیامت کے دن ذلیل کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے جو ان کے لیے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان نہ لانے کے تکبر کی سزا ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 102
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 102
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 103
آیت 4:151 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:151 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:151 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 102 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 102 · نسخ مصحف (612 صفحات): 103.
آیت 4:151 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 4:151 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:151: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:151 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:151 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 644 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:151 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:151 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔