سورۃ النساء 4:152
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 152 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 645، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 102 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ وَلَمۡ يُفَرِّقُواْ بَيۡنَ أَحَدٖ مِّنۡهُمۡ أُوْلَٰٓئِكَ سَوۡفَ يُؤۡتِيهِمۡ أُجُورَهُمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا
اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام پیغمبروں پر ایمان ﻻتے ہیں اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے، یہ ہیں جنہیں اللہ ان کو پورا ﺛواب دے گا1 اور اللہ بڑی مغفرت واﻻ بڑی رحمت واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ایمانداروں کا شیوہ بتلایا کہ وہ سب انبیاء (عليهم السلام) پر ایمان رکھتے ہیں۔ جس طرح مسلمان ہیں کہ وہ کسی بھی نبی کا انکار نہیں کرتے۔ اس آیت سے بھی ”وحدت ادیان“ کی نفی ہوتی ہے جس کے قائلین کے نزدیک رسالت محمدیہ پر ایمان لانا ضروری نہیں ہے۔ اور وہ ان غیر مسلموں کو بھی نجات یافتہ سمجھتے ہیں جو اپنے تصورات کے مطابق ایمان بااللہ رکھتے ہیں۔ لیکن قرآن کی اس آیت نے واضح کردیا کہ ایمان باللہ کے ساتھ رسالت محمدیہ پر ایمان لانا بھی ضروری ہے۔ اگر اس آخری رسالت کا انکار ہوگا تو اس انکار کےساتھ ایمان باللہ غیر معتبر اور نامقبول ہے۔ (مزید دیکھیے سورۂ بقرہ کی آیت نمبر62 کا حاشیہ)
4:152 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:152
Al-Mukhtasar
جب اللہ تعالیٰ نے کافروں کی سزا کا ذکر کیا تو اس کے بعد ایمان والوں کی جزاکا ذکر بھی کر دیا، چنانچہ فرمایا:
152- اور جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے، اس کی توحید کا اقرار کیا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا اور اس کے تمام رسولوں کو سچا جانا اور کافروں کی طرح ان میں سے کسی ایک کے درمیان فرق نہ کیا بلکہ سب پرایمان لائے توایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ ان کے ایمان اور اس ایمان کی بدولت صادر ہونے والے نیک اعمال کے صلے میں عنقریب اجر عظیم عطا فرمائے گا۔ اور اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بہت زیادہ بخشنے والا اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 102
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 102
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 103
آیت 4:152 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:152 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:152 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 102 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 102 · نسخ مصحف (612 صفحات): 103.
آیت 4:152 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 4:152 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:152: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:152 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:152 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 645 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:152 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:152 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔