سورۃ النساء 4:153
یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 153 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 646، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 102 پر ہے۔
يَسۡـَٔلُكَ أَهۡلُ ٱلۡكِتَٰبِ أَن تُنَزِّلَ عَلَيۡهِمۡ كِتَٰبٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِۚ فَقَدۡ سَأَلُواْ مُوسَىٰٓ أَكۡبَرَ مِن ذَٰلِكَ فَقَالُوٓاْ أَرِنَا ٱللَّهَ جَهۡرَةٗ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّٰعِقَةُ بِظُلۡمِهِمۡۚ ثُمَّ ٱتَّخَذُواْ ٱلۡعِجۡلَ مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ ٱلۡبَيِّنَٰتُ فَعَفَوۡنَا عَن ذَٰلِكَۚ وَءَاتَيۡنَا مُوسَىٰ سُلۡطَٰنٗا مُّبِينٗا
آپ سے یہ اہل کتاب درخواست کرتے ہیں کہ آپ ان کے پاس کوئی آسمانی کتاب ﻻئیں1 ، حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے تو انہوں نے اس سے بہت بڑی درخواست کی تھی کہ ہمیں کھلم کھلا اللہ تعالیٰ کو دکھا دے، پس ان کے اس ﻇلم کے باعﺚ ان پر کڑاکے کی بجلی آ پڑی پھر باوجودیکہ ان کے پاس بہت دلیلیں پہنچ چکی تھیں انہوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا، لیکن ہم نے یہ بھی معاف فرما دیا اور ہم نے موسیٰ کو کھلا غلبہ (اور صریح دلیل) عنایت فرمائی۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جس طرح موسیٰ (عليه السلام) کوہ طور پر گئے اور تختیوں پر لکھی ہوئی تورات لے کر آئے، اسی طرح آپ بھی آسمان پر جا کر لکھا ہوا قرآن مجید لے کر آئیں۔ یہ مطالبہ محض عناد، جحود اور تعنت کی بنا پر تھا۔
4:153 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 4:153
Al-Mukhtasar
153- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ یہود آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ان پر ایک ہی دفعہ آسمان سے اکٹھی کتاب اتاریں جیسے موسیٰ علیہ السلام لے کر آئے تھے تووہ آپ کی صداقت کی دلیل ہوگی۔ آپ ان کے اس مطالبے کو انوکھا نہ سمجھیں۔ ان کے بڑے تو موسیٰ علیہ السلام سے ان کے اس سوال سے بھی بڑا سوال کر چکے ہیں جب انھوں نے کہا کہ ہمیں اللہ سامنے دکھاؤ۔ ہم اپنی آنکھوں سے نظارہ کرنا چاہتے ہیں، پھر اس مطالبے کی سزا کے طور پر انھیں کڑاکے کی بجلی سے مار دیا گیا، پھر اللہ تعالیٰ نے انھیں زندہ کیا، بعدازاں انھوں نے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور اس کی ربوبیت اور الوہیت کی یکتائی کے واضح دلائل آجانے کے باوجود اللہ کو چھوڑ کر بچھڑے کی پوجا شروع کر دی، پھر بھی ہم نے ان سے درگزر کیا۔ اور ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو ان کی قوم کے خلاف واضح حجت عطا کی تھی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 6
- الفاظ کی تعداد
- 37
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 102
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 102
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 103
آیت 4:153 کس سورت میں ہے؟
سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.
آیت 4:153 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 6.
آیت 4:153 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 102 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 102 · نسخ مصحف (612 صفحات): 103.
آیت 4:153 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 37.
آیت 4:153 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 4:153: حروف کی تعداد 158، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 4:153 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 4:153 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 646 ہے۔
سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔
سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ النساء مدنی ہے۔
کیا آیت 4:153 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 4:153 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔